Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق کراچی ذوالقعدہ 1430ھ

ہ رسالہ

13 - 15
***
اخبار جامعہ
مولانا ابوالفضیل عزیز
داخلوں کا آغاز
نئے تعلیمی سال کا آغاز7 شوال المکرم بروز اتوار ایک اجلاس سے ہوا جس میں جملہ اساتذہ نے شرکت کی۔ جامعہ کے نئے ناظم تعلیمات حضرت مولانا عبدالغنی صاحب نے آغازِ سال اور جدید وقدیم داخلوں کے حوالے سے چند باتیں کیں، اس کے بعد مختلف امور پر مختصر مشاورت ہوئی بعد ازاں داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہوا، اساتذہ کرام اپنے اپنے مفوضہ فرائض کی انجام دہی میں لگ گئے اور یوں پھر طالبان علوم اسلامیہ کی چہل پہل سے تعطیلات کی ساکن وساکت فضا متحرک اورپُر رونق ہو گئی۔
جامعہ فاروقیہ کراچی میں سابق کی طرح اس سال بھی تخصصات سمیت درس نظامی اور معہد عربی کے تمام درجات میں داخلوں کا سلسلہ رہا تاہم ایک نئی بات یہ بھی ہے کہ جامعہ فاروقیہ فیزII میں تمام درجات عربی میں کر دیے گئے ہیں اور اب وہاں تمام اسباق عربی میں پڑھا ئے جائیں گے عربی ہی میں تکلم اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام ہو گا۔
جامعہ کے ایک پرانے اور عربی زبان وبیان کے ماہر استاذ مفتی عبداللطیف طالقانی یہاں ناظم تعلیمات کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور پورے نظام کو عربی میں کرنے اور چلانے کی کوشش کریں گے، یا در ہے یہاں کے بعض اساتذہ بھی تخصص فی الادب العربی کے فضلاء ہیں۔
حضرت شیخ مدظلہم کا سفر
حضرت رئیس الجامعہ شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب گزشتہ روز بعض حکومتی اہلکاروں سے مدارس دینیہ کے حوالے سے اہم ملاقات کے سلسلے میں اسلام آباد تشریف لے گئے تھے جہاں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ اور وفاق المدارس العربیہ کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ حکومت سے مذاکرات اور تفصیلی بات چیت رہی ۔
ناظم اعلیٰ جامعہ کا سفر
ناظم اعلیٰ جامعہ حضرت مولانا ، ڈاکٹرمحمد عادل خان صاحب اپنے بعض احباب کی شادیوں کے سلسلے میں فیصل آباد تشریف لیے گئے۔ تقریبات نکاح میں شرکت اور دو تین روزہ قیام کے بعد واپس آگئے۔

Flag Counter