Deobandi Books

غلط فہمیوں کا ازالہ ۔ حسام الحرمین کے سلسلے میں ایک سوال کا جواب

­سام الحØ

19 - 28
کوئی شریک و مشابہ نہیں؛ اس لئے یہ شق باطل ہوئی ـ الخ
اخیر میں حضرت تھانویؒ نے ان کلمات پر اپنی کتاب کو ختم فرمادیاہے:" میرا اور میرے سب بزرگوں کا عقیدہ ہمیشہ آپؐ کے افضل المخلوقات في جميع  الكمالات العلمية والعملية ہونے کے باب میں یہ ہےـ
ع           	  بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر 
حضرت مولانا تھانویؒ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ اعلیٰ حضرت بریلوی نے آپ کی عبارت کا ایسا مطلب گھڑا ہے جو نہ آپ کا مقصود ہے اور نہ آپ کا عقیدہ ۔ نہ واقع میں صحیح ہے بلکہ وہ غلط اور کفر ہے اور مخلوق خدا کو وه مطلب بتاکر اعلیٰ حضرت اور ان کے ذریات نے گمراہ کیا اور فتنہ برپا کر رکھا ہے اگر آپ اس کے الفاظ اس طرح بدل دیں جس سے مطلب اصلی تو اپنی جگہ پر وہ رہے کیونکہ وہ بلکل صحیح ہے البتہ اس سے غلط مطلب نکالنے اور گمراہ کرنے کا موقع ہی ختم ہو جائے تو بہتر ہے ۔ حضرت مولاناؒ نے ارشاد فرمایا :
"جزاکم اللہ تعالیٰ ! بہت اچھی رائے ہے ، کیوں کہ اس سے قبل کوئی واقعی بناء ظاہر نہیں کی گئی ، اس لئے ترمیم کو دلالت علی خلاف المقصود کے اقرار کے لئے مستلزم سمجھا اور اقرار بالکفر کفر ہے اس لئے ترميم کو ضروری تو کیا جائز بھی نہیں سمجھا ۔ اب سول ہزا میں جو بناء بیان کی گئی ایک امر واقعی ہے لہذا قبولاً للمشورة اس لفظ کو "اگر" کے بعد سے "عالم الغیب کہا جائے " تک اس طرح بدلتا ہوں ۔ اب حفظ الایمان کی اس عبارت کو جو کہ اس سوال کے بالکل شروع ہی میں مزکور ہے "اس طرح پڑھا جاوے" ۔ 
"اگر "بعض علوم غیبیہ مراد ہیں اس میں حضور ﷺ کی کیا تخصیص ہے" مطلق بعض علوم غیبیہ توغیر  انبیاء علیہم السلام کو بھی حاصل ہیں تو چاہیے سب کو عالم الغیب کہا جائے الخ۔ اور ایسی عبارت بعینہا شرح موافق کے موافق سادس،مرصداول، مقصد اول میں فلاسفہ کے جواب میں ہے :"والبعض ای الاطلاع علی البعض لا یختص به ای بالنبی" اور اس کے مثل " مطالع الانظار شرح طوالع الانوار " للبیضاوی میں ہے :" وإن ارادوابه
۱۹
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 موضوع سخن 2 1
3 سوالات 3 1
4 سوالات حسبِ ذیل ہیں 3 1
5 جوابات 4 1
6 جواب (1) 7 1
7 (٢) جواب 10 1
8 (3)جواب 11 1
9 (٤) جواب 14 1
10 (۵) سوال 20 1
11 جواب 21 1
Flag Counter