Deobandi Books

عمامہ کی فضیلت

3 - 19
 بِسْمِ اللّٰہِ الرَّ حْمٰنِ الرَّحِیْم
 نَحْمَدُہٗ وِنُصَلَّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ،اَمَّا بَعْدُ، قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی فِیْ کَلَامِہِ الْمَجِیْدِ،اَعُوْْذُ بِاللّٰہِ مِنِ الشَّیِْطٰنِ الرَّجِیمِ﴿لَقَدْ کَانَِ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِمَنْ کَانَ یَرْجُوْاْاللّٰہَ وَالْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَکَرَ اللّٰہَ کَثِیْرًا﴾ الایۃ
 وَقَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی فِیْ مَوْضَعٍ اٰخَرَ ﴿مَا اٰتَاکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَانَھَاکُمْ عَْنہُ فَانْتَہُوْا ﴾ الایۃ صَدَقَ اللّٰہُ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ 
وَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِْی وَمَنْ اَحَبَّنِیْ کَانَ مَعِْی فِیْ الْجَنّۃِ۔ اَوْ کَمَا قَالَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
 اسلام ایک ایسا کامل و مکمل دین ہے جس کا اکمال تمام ادیان پر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے ۔ خود اللہ تبارک و تعالیٰ دین ِ اسلام کے متعلق یہ اعلان فرمارہے ہیں کہ ہم نے دین کو کامل و مکمل کردیا سورۃ مائدہ میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ۔
﴿اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکَمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الاِْسْلَاَم دِیْنًا ﴾
(آج کے دن ہم نے آپ کے دین کو کامل و مکمل کردیا اور ہم نے آپ پر اپنی نعمت پوری کردی،اور ہم نے آپ کے لئے دینِ اسلام کو پسند کیا)
 دین ِاسلام ہی واحد ایک ایسا دین ہے جس میں انسانی زندگی کے تمام مراحل کے احکام موجود ہیں ، پیدائش سے لے کر موت تک انسان کو کیا کرنا ہے اور کیسے کرناہے ، کیا کھانا ہے اور کیسے کھانا ہے، کیاپینا ہے اور کیسے پینا ہے ، کیا پہننا ہے اور کیسے پہننا ہے،سب کچھ سرکارِ دو عالم
Flag Counter