Deobandi Books

عمامہ کی فضیلت

2 - 19
باسمہ تعالیٰ شانہ 
اظہار مسرت
بے پردہ کل جو نظر آئیں چند بیبیاں

اکبر زمیں میں غیرتِ قومی سے گڑگیا
پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا

کہنے لگیں کہ عقل پر مردوں کی پڑگیا
 طنزومزاح کے مشہور شاعر اکبر الہ بادی نے جو بات اپنے دور میں عورتوں کے پردہ کے بارے میں کہی تھی ، آج کل وہی صورتحال مردوں کے عمامے کے بارے میں پائی جاتی ہے ،اور عمل سے دوری تو ہے ہی ، باقاعدہ مخالفت بھی ہونے لگی ہے ۔ 
 مجھے خوشی ہے کہ عزیزم حافظ محمد افروز نواز(گوکاک) نے عمامے کے مخالفین کی عقل پر پڑے پردے کو دور کرنے کے لئے اپنی کمپوزنگ مشق کے دوران ‘عمامہ کی فضیلت’ کا عنوان لیا۔ خوب محنت کی، مکتبہ شاملہ سے متعلقہ موضوع پر احادیث کو تلاش کرکے نکالا اور اپنے موضوع پردس سے زائد احادیث سے دلیل حاصل کرتے ہوئے سیر حاصل کلام پیش کرنے کی طالبعلمانہ کوشش کی۔ اللہ قبول فرماکر ترقیات سے نوازے ۔
 عزیزم نے مقالے کی اصلاح کے لئے حضرت الاستاذ شمشیرِ شریعت ، مناظر اسلام مولانا محمد سیف الدین صاحب رشادی دامت برکاتہم کو زحمت دی۔ حضرت نے غایت شفقت سے پورا مقالہ پڑھ کر غلطیوں کی اصلاح فرمائی اور ‘ٹھیک ہے’ فرمایا۔ حضرت کے یہ الفاظ اس مقالے کے لئے سند کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ 
ہاں ، کمپوزنگ میں بہرحال خطا کا امکان رہتا ہے ۔ قارئین کمپوزنگ کی اصلاح +91 7760644454پر فرما کر شکریہ کا موقع دیں ۔ فقط
     ریاض احمد انصاری رشادی
     ۱۴؍محرم؍ ۱۴۳۸ م ۱۵؍ اکتوبر؍۲۰۱۶

Flag Counter