Deobandi Books

عمامہ کی فضیلت

14 - 19
 سکتا ہے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:لَاتَلْبَسُوْا الْقُمُصَ، وَلَا الْعَمَاءِمَ ،وَلَا السَّرَاوِیْلَاتِ، وَلَا الْبَرَانِسَ، وَلَاالْخِفاَفَ            (صحیح بخاری رقم۵۸۰۳) 
محرم قمیص    .عمامے.پاجامے.برانس(برنس کی جمع یعنی بڑی ٹوپی)اور موزے نہیں پہن سکتا۔
اس حدیث کو امام بخاری ؒ نے کتاب الحج کے علاوہ کتاب اللباس ،باب العمائم میں بھی وارد کیا ہے اور لباس اور عمامہ کے لئے اس حدیث کو دلیل بنایا ہے۔
 اس حدیث میں محرم کے لباس کا ذ کر کیا گیا ہے کہ محرم حالت احرام میں کن کپڑوں کو  زیب تن نہ فرمائیں ،کہ حاجی کے لئے حالت احرام میں قمیص ، عمامہ ، ٹوپی وغیرہ کا پہنناممنوع ہے 
 حالت احرم میں قمیص اور عمامہ کو ممنوع قراردینے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ عام حالات میں یہی ایک مسلمان کا لباس ہونا چاہیے کہ مسلمان قمیص کے ساتھ عمامہ کو بھی اپنے لباس کا جزبنائیں ، گویا اس حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلمان کے لباس کی تفصیل بیان کرد ی ہے کہ مسلمان کو عام حالات میں کس شان کے ساتھ رہنا چاہیے، اس حدیث میں قمیص کے فوراً بعد عمامہ کا ذکر کیاگیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں عمامہ کا خاص مقام ہے۔
 ﴿۱۱﴾
 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عمامہ کے متعلق ترغیب دلاتے ہوے فرماتے ہیں :
اِعْتَمُّوْ تَزْدَادُوْا حِلْمًا،(المعجم الکبیر للطبرانی رقم۱۲۹۴۶)
عمامہ پہنو تمہاری بردباری بڑھے گی۔
﴿۱۲﴾
 حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کفنِ مبارک کا ذکر کرتے ہوئے فرماتی
Flag Counter