Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

63 - 65
   	تخریج حدیث کے اصول و مبادی 	مؤلف: ابو عثیمین صفی اللہ یوسف زئی
	 ضخامت : ۶۴ صفحات 		ناشر:  ندوۃ التحقیق الاسلامی کوہاٹ 		
	مولانا صفی اللہ صاحب شیخ الحدیث مولانا اسید اللہ مرحوم کے فرزند ارجمنداورخلف الرشید اور علمی جانشین ہیں، اللہ نے انہیں علمی صلاحیتیوں سے مالا مال کیا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’تخریج حدیث کے اصول ومبادی ‘‘ان کی علمی صلاحیتیوں کا ایک نمونہ ہیں، موصوف نے اس کتاب میں تخریج حدیث کا پوری بصیرت اور گہرائی سے ایک تحقیقی جائزہ لے کر اپنے موضوع پر قابل قدر کام کیا ۔ عام فہم انداز اور نفیس زبان میں اس فن پر روشنی ڈالی ۔  (مبصر:مولانا محمد اسلام حقانی)
   علامہ قاضی محمد زاہد الحسینی تصنیف و تالیف کے میدان     مؤلف: مولانا پروفیسر حافظ بشیر حسین حامد
	 ضخامت :  ۶۰ صفحات 		ناشر:  مکتبہ حامدیہ نواں شہر ایبٹ آباد   	
	زیرتبصرہ کتابچہ میں پروفیسر حافظ بشیر حسین حامد نے حضرت مولانا قاضی زاہد الحسینی کی تمام کتابوں ،مقالات اور مضامین کا ایک اشاریہ مرتب کیا ہے، موصوف نے اس سے قبل قاری محمد طیب قاسمی، مفتی محمد شفیع صاحبان کے بارے میں بھی ایک ایسا ہی اشاریہ مرتب کرچکے ہیں۔ ان اشاریوں کی اہمیت اہل علم و تحقیق سے مخفی نہیں۔مرتب موصوف نے حسب استطاعت قاضی زاہد الحسینی صاحب کے حوالہ سے تمام مواد جمع کرنے کی سعی کی ہے، یقینا یہ قابل صد تحسین کوشش ہے۔  (مبصر:مولانا محمد اسلام حقانی)
   	احکام القرآن  		مؤلف:   مولانا محمد ایوب الہاشمی     
	ضخامت : ۲۰۵ صفحات 		ناشر:  دارالعلوم عربیہ سراج العلوم مدنی مسجد مری روڈ دھمتوڑ ایبٹ آباد  
	احکام القرآن کے نام موسوم یہ کتاب قاضی محمد ایوب الہاشمی کی تصنیف ہے جس میں علوم القرآن کے ضروری اور اہم مباحث سے بحث کی گئی ہے، یہ قرآن کریم اورا سکے متعلقات پرمعلومات کا ایک بیش بہااور گراں قدر مجموعہ ہے جس سے عوام اور خواص دونوں یکساں طور پر مستفید ہوسکتے ہیں۔ مؤلف موصوف نے نہایت جانفشانی کے ساتھ مستندمراجع سے استفادہ کرتے ہوئے یہ جامع کتاب مرتب فرمائی۔ اللہ سے دعا ہے کہ اس کو عام و خاص کیلئے نافع بنائے۔ امین (مبصر:مولانا محمد اسلام حقانی)
   	احکام الاسلام 	  مؤلف:   مولانا محمد ایوب الہاشمی 	
	ضخامت : ۱۵۷ صفحات    ناشر:  دارالعلوم عربیہ سراج العلوم متصل عیدگاہ مری روڈ ،دھمتوڑ ایبٹ آباد
	مولانا قاضی محمد ایوب الہاشمی محتاج تعارف نہیں ،فاضل دارالعلوم دیوبند ، جید عالم اور قابل مدرس تھے۔ عصر حاضر میںمسلمانوں کی دینی تعلیمات سے دوری اور ناواقفیت کو دیکھ انہوں نے اسلامی تعلیمات کو

Flag Counter