Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

33 - 65
 وأن تبارک فی طلاب ھذہ الجامعۃ وان تحفظھم بحفظک یارب العالمین،اللھم من أراد ھذہ الجامعۃ بسوء،فاجعل کیدھم فی بلادھم۔
	اللّٰھم بارک فی ھذہ الوجوہ الصالحۃ الطیبۃ النیرۃ اللّٰھم زدھم علماوعملاً وتوفیقا وسداداً اللّٰھم احفظناحفظک اللّٰھم انصرالاسلام والمسلمین، اللّٰھم انصرباکستان ،واحفظ باکستان وانزل علیھم الامن والامان، والتطوروالعمران یارب العالمین، فی جمیع شؤونھا اللّٰھم یاللّٰہ انک علی کل شیئٍ قدیر ،اجعل باکستان ، حصینۃً للاسلام والمسلمین کماکانت وماتزال ولن تزال انشاء اللّٰہ شعباوحکومۃً قائمۃ بماتحب، یاللّٰہ وترضیٰ وفّق اللّٰہ الجمیع، وفّق ھذہ الجامعۃ وفّق مشایخھا وعلمائھا، وبارک اللّٰہ لھم وعلیھم، بارک اللّٰہ فی علماء ھذہ الجامعۃ فی اموالھم واولادھم اعمالھم ولیجزیھم خیرالجزاء علی مایقدرون لھذہ الجامعۃ وللاسلام والمسلمین من اِخلاص وصدق اجتھاد فی تعلیم ابناء المسلمین وفقکم اللّٰہ وبارک فیکم ونفع بکم ۔
والسلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
شیخ ایاد الشکری کی تقریر کا اردو خلاصہ
	عزیز طلباء! آپ لوگ اورآپ کے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کوعلم دین سیکھنے کیلئے چنا ہے ۔آپ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال اور بڑائی کا استحضار رکھیں اور اپنے دلوں کو اللہ کی معرفت اور ذکر سے بھردیں کیونکہ مرنے کے بعد انسان سے تین سوالات ہوں گے، آپ کا رب کون ہے؟ دین کون سا ہے ؟ آپ کا پیغمبر کون ہے ؟ پس اللہ کی معرفت ،عظمت ، جلال ،محبت کو اپنے دل میں جگہ دیں۔اسی طرح آپ پر لازم ہے اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ پر دینِ اسلام کا کیا حق ہے ؟ اور دین کو سیکھنا اور تفقہ حاصل کرنا ہے ،اسی طرح آپ میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ رات کو اٹھ کر اللہ کے سامنے کھڑے ہوں اور تہجد کا اہتمام بھی کریں ،اپنے آپ کو باطنی اورروحانی بیماریوں سے دور رکھیں اور علم کے حصول کا مقصد صرف اور صرف رضائے الہٰی مقصودہو۔
	 اللہ ہمیں ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں خصوصاً پاکستان کی حفاظت اور اس میں امن و امان قائم فرمائے ،اللہ تعالیٰ اس جامعہ دارالعلوم حقانیہ کو تادیر قائم و دائم رکھے اوراس کے طلبہ کے علم وعمل میں برکت ڈالے ، جامعہ حقانیہ اور اس کے منتظمین کی حفاظت فرمائے اور اشرار الناس کے شر سے اس کو محفوظ رکھے ۔ امین


Flag Counter