Deobandi Books

حج کے پانچ دن - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

9 - 25
امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے شعب الایمان میں حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے کہ  حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا  کہ جو بھی کوئی مسلمان عرفہ کے دن زوال کے بعد عرفات میں قبلہ رخ ہوکر سو مرتبہ ۔ لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك و له الحمد و هو على كل شيء قدير.پڑھے پھر سو مرتبہ قل ہو اللہ احد ( پوری سورہ اخلاص ) پڑھے،  پھر سو مرتبہ مندرجہ ذیل درود پڑھے ۔ اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على إبراهيم و على آل إبراهيم إنك حميد مجيد و علينا معهم  .
تو اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اے میرے فرشتو!  میرے اس بندہ کی کیا جزا ہے ، اس نے میری تسبیح و تہلیل(یعنی میری توحیدبیان کی) کی اور میری بڑائی اور عظمت بیان کی اور میری معرفت حاصل کی اور میری شان بیان کی اور میرے نبی پر درود بھیجا ، اے میرے فرشتو! تم گواہ رہو میں نے اس کو بخش دیا اور اس کی جان کے بارے میں  اس کی سفارش قبول کی ، اور اگر میرا بندہ  مجھ سے تمام عرفات والوں کیلئے سفارش کرے تو اس کی سفارش ان سب کے حق میں قبول کروں گا ۔ ( رواہ البیہقی فی شعب الایمان من جابر رضی اللہ تعالی عنہ ) 
حضرت علی مرتضی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایاکہ  عرفات میں میری اور مجھ سے پہلے نبیوں کی اکثر دعا یہ ہے :۔
 لاَ إِلَه إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِى قَلْبِى نُورًا وَفِى سَمْعِى نُورًا وَفِى 
Flag Counter