Deobandi Books

حج کے پانچ دن - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

8 - 25
مناسک ملا علی قاری رحمہ اللہ تعالی میں طبرانی سےنقل کیا ہے کہ  حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی عرفات کی دعاؤں  میں یہ دعا ءبھی تھی : اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَرَى مَكَانِي ، وَتَسْمَعُ كَلامِي ، وَتَعْلَمُ سِرِّي وَعَلانِيَتِي ، لا يَخْفَى عَلَيْكَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِي ، أَنَا الْبَائِسُ الْفَقِيرُ ، الْمُسْتَغِيثُ الْمُسْتَجِيرُ ، الْوَجِلُ الْمُشْفِقُ ، الْمُقِرُّ الْمُعْتَرِفُ بِذَنَبِهِ ، أَسْأَلُكَ مَسْأَلَةَ الْمِسْكِينِ ، وَأَبْتَهِلُ إِلَيْكَ ابْتِهَالَ الْمُذْنِبِ الذَّلِيلِ ، وَأَدْعُوكَ دُعَاءَ الْخَائِفِ الضَّرِيرِ ، مَنْ خَضَعَتْ لَكَ رَقَبَتُهُ ، وَ فَاضَتْ ٍ لَکَ عَيْنهُ وَ نَحَلَ لَكَ جَسَدُهُ  ، وَرَغِمَ لَكَ أَنْفُهُ ، اللَّهُمَّ لا تَجْعَلْنِي بِدُعَائِكَ شَقِيًّا ، وَكُنْ بِى رَءُوفًا رَحِيمًا ، يَا خَيْرَ الْمَسْئُولِينَ ، وَيَا خَيْرَ الْمُعْطِينَ.
ترجمہ :اے اللہ بے شک تو میرے وقوف کی جگہ کو دیکھ رہا ہے اور میری بات کو سن رہا ہے اور میرا ظاہر و باطن سب جانتا ہے اور میرے امور میں سے تجھ پر کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے ، اور میں سختی میں مبتلا ہو ں محتاج ہوں فریادی ہوں پناہ کا طلبگار ہو ں خوفزدہ ہوں گناہوں کا اقراری ہوں اور اعتراف کرتا ہو ں میں تجھ سٍے سوال کرتا ہوں  مسکین کی طرح اور تیرے سامنے گڑگڑا تا ہوں  شرمندہ  گنہگار کی طرح  اور میں تجھ کو پکارتاہوں جیساکہ خوفزدہ مصیبت زدہ پکارتا ہے اور جیسا کہ وہ شخص پکارتا ہے جس کی تیرے سامنے گردن جھک گئی  اور جسکے آنسو جاری ہو گئے اور جسکا جسم  تیرے خوف سے دبلا ہو ا اور جسکی ناک تیرے لئے خاک آلود ہوئی،  اے میرے رب  ! مجھے محروم نہ فرما اور میرے لئے بڑا مہربان اور بڑا رحیم ہو جا اے وہ ذات پاک جو ان میں سب سے بہتر ہے جن سے سوال کیا گیا اور اے وہ ذات پاک جو سب سے بڑھکر  عطا فرمانے والے ہے ۔ 

Flag Counter