Deobandi Books

حج کے پانچ دن - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

20 - 25
سے نکل جائے ، اور کم از کم چوتھا ئی  سر کے بال بقدر ایک پورے کے ضرورکٹوائے جس کا طریقہ یہ ہے کہ چوٹی کے سرے سے بال برابر کر کے ایک پورے کے برابر کاٹ دیں ، حلق اور قصر سے پہلے لبیں اور ناخن وغیرہ نہ کٹوائے اور نہ بغل کے بال صاف کرے ورنہ جزا واجب ہو گی ، حلق یاقصر کراتے وقت اللہ اکبر کہے ، اور حلق یا قصر کرانے کے بعد بھی تکبیر کہے ، حلق و قصر کے بعد حاجی کے لئے ممنوعات احرام کی پابندی ختم ہو جا تی ہے ، یعنی خوشبو لگانا ، ناخن کاٹنا بال کاٹنا سلے ہوئے کپڑے  پہننا ، سر اور چہرہ ڈھانکنا یہ سب کا م جائز ہو جاتے ہیں، البتہ میاں بیوی والے خاص تعلقات حلال نہیں ہو تے، وہ طوافِ زیارت کے بعد حلال ہو تے ہیں ۔ 
طوافِ زیارت 
منی میں رمی اور ذبح اورحلق یا قصر کرانے کے بعد مکہ معظمہ جاکر طوافِ بیت اللہ کرے ، یہ طواف حج کے فرائض میں سے ہے جس کو طواف رکن اور طواف افاضہ اور طوافِ زیارت کہتے ہیں ، اس کا اول وقت دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق طلوع ہو جاتے ہی شروع ہو جا تا ہے ، اس سے پہلے جائز نہیں ہے ،  اور طوافِ زیارت دس گیارہ ، بارہ تینوں  دنوں میں ہو سکتا ہے۔ البتہ دسویں ذی الحجہ کو اس کا ادا کر لینا افضل ہے ، اور جب بارہویں تاریخ کو آفتاب غروب ہو گیا تو اس کا صحیح وقت نکل گیا ، اگر بارہ ذی الحجہ  کا آفتاب غروب ہو نے کے بعد  کریگا تو طواف ادا ہو جائے گا لیکن ایک دم واجب ہو گا ، طوافِ زیارت کر نے کے بعد میاں بیوی والے تعلقات بھی حلال ہو جائیں گے ۔ 
واضح رہے کہ اگر کسی نے طوافِ قدوم کے ساتھ  حج کی سعی کرلی تو اب طوافِ 
Flag Counter