مستحب پر عمل کرتا ہے تو بہتر ہے کہ قربانی کے بعد حلق یا قصر کرائے ، اور جس شخص کا حجِ قران یا تمتع ہو وہ قربانی سے پہلے حلق یاقصر نہ کرائے، تمتع اور قران والے پر قربانی بھی واجب ہے ۔
حلق اور قصر کا طریقہ
قبلہ رخ بیٹھ کر سر کے بال منڈائے یا کتروائے ، اپنی داہنی جانب سے سر منڈانا یا کتروانا شروع کر ے، چوتھا ئی سر کے بال مونڈ دینا یا چوتھائی سر کے بال کم از کم انگلی کے ایک پورے کے برابر کاٹ دینا احرام سے نکلنے کے لئے واجب ہے ، اس سے کم مونڈ نے یا کاٹنے سے احرام سے نہ نکلے گا عمرہ والا ہو یا حج والا سب کا ایک ہی حکم ہے ، افضل یہ ہے کہ سارے سر کے بال منڈادے، اگر نہ منڈائے تو سارے سر کے بال بقدر انگلی کے ایک پورے کے کٹوادے، گو احرام سے نکلنے کیلئے چوتھائی سر کے بال مونڈ دینا یا بقدر ایک پورے کٍے چوتھائی سر کے کاٹ دینا کافی ہے، لیکن کچھ سر منڈانا کچھ چھوڑنا ممنوع ہے ، لہذا پورا سر منڈائے یا پورے سر کے بال انگلی کے ایک پورے کے بقدر کٹوائے تاکہ سنت کے خلاف نہ ہو ، اور قصر کر نے والا ایک پورے کے برابر بال کاٹنا چاہے تو ایک پورے سے زیادہ لے لے کیونکہ بال چھوٹے بڑے بھی ہو تے ہیں، اگر ایک پورے سے زیادہ لے گا تب پورے سر کے بال ایک پورے کے برابر کٹ جانے کا یقین ہو گا ، چند بال کاٹنے سے احرام سے نہیں نکلے گا خوب سمجھ لیں، اور چونکہ عورت کو سر کے بال منڈانا حرام ہے اس لئے وہ بقدر ایک پورے کے پورے سر کے بال کٹا کر احرام