Deobandi Books

حج کے پانچ دن - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

14 - 25
آتے ہو ئے سیدھے منی چلے جاتے ہیں اور بعض حاجی ایک دو گھنٹہ مزدلفہ میں رہ کر رات ہی کو منی پہنچ جاتے ہیں ، یہ لوگ مزدلفہ میں رات گزارنے اور صبح صادق کے بعد وقوف کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں اور جیساکہ اوپر عرض کیا گیا ہے کہ وقوف ترک کر نے کی وجہ سے ان پر دم لازم آتا ہے ۔ 
مزدلفہ سے منی روانگی 
جب طلوع آفتاب میں دو رکعت ادا کرنے کے بقدر وقت رہ جائے تو مزدلفہ سے منی کے لئے روانہ ہو جائے ، اس کے بعد تاخیر کرنا خلاف سنت ہے، اور بہتر یہ ہے کہ آج کی رمی کے لئے سات کنکریاں  جمع کر لے چنے یا کھجور کی چھوٹی گٹھلی کے برابر مزدلفہ سے اٹھا کر ساتھ لے جائے ورنہ کہیں سے بھی اٹھا لینا جائزہے ۔ 
منی پہنچ کر جمرہ عقبہ کی رمی کرنا 
منی پہنچ کر سب سے پہلا کام جمرہ عقبہ کی رمی کرنا ہے، منی میں تین ستون اونچے بنے ہوئے ہیں ان کو جمرات اور جمار کہتے ہیں اور ایک کو جمرہ کہتے ہیں ، ان میں سے جو مسجد خیف کے قریب ہے اس کو جمرہ اولی اور اس کے بعد والے کو جمرہ وسطی اور اس کے بعد والے کو جو سب سے اخیر میں ہے جمرہ عقبہ اور جمرہ کبری کہتے ہیں، ان ستونوں کے گر د گھیرا بناہوا ہے اس میں کنکر یاں پھینکنے کو رمی کہتے ہیں ۔ 
دسویں تاریخ کو صرف جمرہ عقبہ کی رمی ہو تی ہے ، مزدلفہ سے چل کر جب منی پہنچے تو پہلے اور دوسرے جمرہ کو چھوڑ کر سیدھا جمرہ عقبہ  پر جائے اور اس کو سات کنکریاں مارے اور پہلی  کنکری کے ساتھ  تلبیہ پڑھنا بندکردے، مفرد ہو یا متمتع یا 
Flag Counter