Deobandi Books

حج کے پانچ دن - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

21 - 25
زیارت میں رمل نہ کرے ، اور اگر  اس وقت سعی نہیں کی تھی تو اب طوافِ زیارت کے بعد سعی کرلے اور طوافِ زیارت کے شروع کے تین چکروں میں رمل بھی کر ے۔ 
اب رہا مسئلہ اضطباع کا تو چونکہ اضطباع کا تعلق بغیر سلے ہو ئے کپڑے  پہننے کی حالت سے ہے اس لئے جو شخص طوافِ زیارت کے بعد سعی کرے اگر اس نے اب تک حلق نہیں کرایا ہے اور سلے ہوئے  کپڑے نہیں پہنے ہیں  تو طوافِ زیارت میں اضطباع  کرے، اور اگر حلق یا قصر کراکے سلے ہو ئے کپڑے پہن چکا ہے تو اب اضطباع کا موقع رہا ہی نہیں بلا اضطباع ہی طواف کرے ۔
طوافِ زیارت کے بعد منی کو واپسی 
دسویں تاریخ کو طوافِ زیارت کے بعد منی واپس آجائے اور گیارہویں بارہویں شب منی میں گزارے اور ان دونوں دنوں میں زوال کے بعد تینوں جمرات کی رمی کرے دس تاریخ کو طوافِ زیارت نہ کیا ہو تو گیارہویں بارہویں  تاریخ میں سے کسی وقت رات کو یا دن کو مکہ معظمہ جا کر طواف کر لے ۔ 
چوتھا دن ۱۱ ذی الحجہ 
اگر قربانی یا طوافِ زیارت کسی وجہ سے دس تاریخ کو نہیں کر سکا تو آج گیارہویں کو کر لے، زوال آفتاب کے بعد تینوں جمرات کی رمی کرے ، آج کی رمی کا وقت مستحب زوال کے بعد شروع ہو کر غروب آفتاب تک ہے ، غروب کے بعد مکروہ ہے ، مگر بارہویں  تاریخ کی صبح طلوع ہو نے سے پہلے پہلے  رمی کرلی جائے تو ادا ہو جاتی ہے دم نہیں دینا پڑتا ، اور اگر بارہویں تاریخ کی صبح ہو گئی  تو اب گیارہویں  
Flag Counter