Deobandi Books

طلبہ کے علی میاں ندوی

23 - 24
ما حصل
حضرت علی میاں ندویؒ نے ہم طلبہ پر ایک بڑا احسان یہ بھی کیا ہے کہ اپنے حالات زندگی کو اپنی خود نوشت آپ بیتی ’’ کاروانِ زندگی ‘‘میں جمع کردیا ہے، اس مقالے کی اکثر باتیں ’’ کاروانِ زندگی ‘‘ ہی سے لی گئی ہیںاور سچ تو یہ ہے کہ آپ کی زندگی پر لکھنے والا بڑے سے بڑا مقالہ نگار ’’ کاروانِ زندگی‘‘ کی خوبی کو نہیں پہنچ سکتا۔ 
اس کتاب کے علاوہ بھی حضرت علی میاں ندوی ؒ نے ہم طلبہ کے لیے بہت ساری کتابیں لکھی ہیں، جیسے’’کاروانِ زندگی‘‘ ’’پرانے چراغ‘‘ ’’ تاریخِ دعوت وعزیمت‘‘ ’’نبی رحمت‘‘ ’’انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کا اثر‘‘ ’’ سیر ت سید احمد شہید ؒ ‘‘ ’’مسلم ممالک میں اسلامیت اور مغربیت کی کشمکش‘‘ ’’تہذیب وتمدن پر اسلام کے اثرات واحسانات‘‘ ’’ جب ایمان کی بادِ بہار چلی‘‘ ’’پاجا سراغِ زندگی‘‘’’کاروانِ مدینہ‘‘ ’’ دومہینے امریکہ میں ‘‘’’ روائع اقبال‘‘ ’’القرأۃ الراشدہ‘‘ ’’المختارات من ادب العرب ‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ ان میں سے چند کتابیں ایسی ہیں کہ حضرت علی میاں ندویؒ نے خود انہیں اردو میں لکھا ہے اور چند ایسی ہیں کہ حضرت علی میاں ندوی ؒ نے تو کتاب عربی میں لکھ دی تھی ، کسی شاگرد نے اس کا اردو میں ترجمہ کردیا۔

Flag Counter