Deobandi Books

طلبہ کے علی میاں ندوی

22 - 24
 سے کتابیں لیں ، اپنے پاس رکھااور نہایت ادب واحترام سے علی میاں ندوی کو رخصت کیا۔ 
اس کے بعد کیا ہوا؟ افسوس کہ اس کے بعد کے واقعے کو بتانا کچھ اچھا نہیں لگ رہا۔ بہرحال بات تو پوری کرنی ہے ۔ اس کے بعد وہی ہوا جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابوطالب کے معاملے میں ہوا تھا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اپنے اور اپنی برادری کے لیے بدھ مذہب پسند کیا، بدھشٹ ہوگئے ۔ 
اس نفع و ضررکی دنیا میں آدمی کو حالات کا صحیح ادراک نہیں ہوپاتا۔ سمجھتا ہے کوئی کہ اس راہ میں چلنے سے بھلا ہوگا ، لیکن رہ نوردی کے بعد پتہ چلتا ہے کہ  سراب تھا وہ جسے ہم تالاب سمجھ رہے تھے ، اک خواب تھا وہ جسے ہم حقیقت سمجھ رہے تھے ۔ 
بعد میں- اپنی زندگی ہی میں- امبیڈکر صاحب کو احساس ہوگیا تھا کہ بدھ مذہب قبول کرکے انہوں نے غلطی کی ہے ۔ ان کی قوم کے درد کا علاج بدھ مذہب میں نہیں۔ مگر اب تیر کمان سے نکل چکا تھا۔سچ ہے ، ہدایت خدا کے ہاتھ میں ہے ، وہ نہ دے تو کوئی بڑے سے بڑا عقلمند ، سمجھدار شخص اپنی عقل کے بل بوتے پر راہِ ہدایت کو نہیں پاسکتا۔ 
{اِنَّکَ لَا تَھْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ یَھْدِیْ مَنْ یَشَائُ }

Flag Counter