Deobandi Books

طلبہ کے علی میاں ندوی

24 - 24
آپ کی تفصیلی سوانح کے لیے ’’کاروانِ زندگی ‘‘کا مطالعہ کرنا مفید ہوگا البتہ کم از کم اتنی باتیں تو ہم میں سے ہر طالب علم کو یاد رکھنی چاہیے کہ :
آپ ؒ کا پورا نام ’’سید ابوالحسن علی ‘‘تھا۔ ہندوستان میں آپ کو مفکرِ اسلام حضرت علی میاں ندوی کہا جاتا ہے اور عربستان میں الشیخ الندوی سے یاد کیا جاتا ہے ۔ہمارے ملک میں ’’میاں ‘‘ کا لفظ خاندانی سیدوں کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے جاکر ملتا ہے ۔ آپ یوپی کے ایک شہر رائے بریلی کے قصبے دائرہ شاہ علم اللہ ، جسے ’تکیہ کلاں ‘بھی کہا جاتا ہے ، میں ۶ ؍ محرم الحرام ؍ ۱۳۳۲ہجری کو پیدا ہوے ۔ شمسی تاریخ تھی ۵ڈسمبر ۱۹۱۳ء ۔ 
وفات 
چھیاسی برس کی انتہائی مصروف اور جد وجہد سے پُر زندگی گذار کر آپ اسی ’تکیہ کلاں ‘میں ۲۲ رمضان ۱۴۲۰ھ کو جمعہ کے دن ، جمعہ کی نماز کی تیاری کے بعد سورۂ یاسین پڑھتے ہوے انتقال فرماگئے ۔ شمسی تاریخ یاد رکھنا بہت آسان ہے ، اس لیے کہ وہ دوسرے ہزارے کا آخر ی دن تھا یعنی ۳۱ ڈسمبر ۱۹۹۹ء‘‘ ۔ 
Flag Counter