Deobandi Books

طلبہ کے علی میاں ندوی

18 - 24
 سمجھ سکتے ہیں کہ ڈاکٹر امبیڈکر خود کتنے بڑے علم والے اور سمجھ والے ہوں گے کہ انہیں دستور ساز کمیٹی کا صدر بنایا گیا۔ 
درمیان میں جانتے چلیں کہ ہندوستان میں ایک قوم رہتی ہے جسے اچھوٗت کہتے ہیں ۔ویسے تو یہ اچھوت بھی ہندو ہی ہیں لیکن خود ہندؤں میں ان کا کچھ وقار نہیں۔ بڑے ہندو ، اچھوتوں کی اتنی بے عزتی کرتے تھے اور انہیں ا س طرح ذلیل کرتے تھے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔ 
اچھوتوں پر یہ لازم تھا کہ وہ راستے کے بیچوں بیچ نہ چلیں ، کنارے کنارے چلیں ۔ اس لیے کہ راستے کے درمیان تو بڑے ہندو چلتے ہیں  اگر اچھوت بھی اسی جگہ چلتا رہے تو ہوسکتا ہے کہ بے خبری میں کسی موقع پر اچھوت کا سایہ سامنے سے آنے والے بڑے ہندو کے جسم پر پڑ جاے اور بڑے ہندو  اچھوتوں کا سایہ بھی اپنے اوپر پڑنے کو بہت برا سمجھتے تھے ۔ جس کنویں سے بڑے ہندو پانی بھرتے تھے وہاں اچھوتوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔ اچھوت اگر کوئی چیز بڑے ہندوں کو دینا چاہے تو ہاتھوں سے نہیں دے سکتے تھے ۔ جو کچھ دینا ہو اسے کسی جگہ پر رکھ دیتے ، پھر وہاں سے دور ہٹ جاتے ،اس کے بعد بڑا ہندو آکر وہ چیز اٹھا لیتا۔ بڑا ہندو پڑھ لکھ کر ڈاکٹر انجینئر بن سکتا تھا مگر اچھوتوں کو سرے سے پڑھنے لکھنے ہی کی اجازت نہیں تھی۔ اچھوتوں کا کوئی اسکول ہی نہیں تھا۔ ممکن ہے مسلمان بھائیوں کو ان باتوں پر ہنسی بھی آتی ہو۔

Flag Counter