Deobandi Books

پاکستان ۔ قومی سلامتی

ن مضامی

28 - 40
قادیانی رپورٹ ۲۰۱۴ء
قادیانیوں کی نظارت امور عامہ صدر انجمن احمدیہ کے پریس سیکشن کی طرف سے 2014ء کے حوالہ سے شائع کی جانے والی ایک رپورٹ اس وقت ہمارے سامنے ہے جو مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل جناب عبد اللطیف چیمہ کی طرف سے موصول ہوئی ہے۔ دو درجن سے زائد صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں سال گزشتہ کے دوران پاکستان کے اردو اخبارات میں قادیانیوں کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں، بیانات اور رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اخبارات قادیانیوں کے خلاف بہت زیادہ خبریں شائع کرتے ہیں جو ان کے بقول اکثر جھوٹی ہوتی ہیں۔ اور ان کے خیال میں ایسا اس مذہبی دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے جو پاکستانی معاشرہ میں قادیانیوں کے خلاف مسلسل موجود رہتا ہے۔
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ رپورٹ شائع کرنے کا مقصد اس خود ساختہ مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹنے کے سوا کچھ نہیں ہے جس کا روپ قادیانی جماعت نے عالمی سطح پر ایک عرصہ سے دھار رکھا ہے اور جس کے ذریعہ وہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہنے کے ساتھ ساتھ اسلام اور پاکستان کے خلاف سرگرم عمل بین الاقوامی اداروں کی توجہ اور ان سے مفادات حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ورنہ ملک کی کوئی بھی سیاسی یا دینی جماعت اس قسم کا سروے کر کے اپنے خلاف شائع ہونے والی خبروں اور بیانات کے اعداد و شمار پیش کر سکتی ہے بلکہ بہت سی جماعتیں ایسی موجود ہیں جو اپنے وجود کا احساس دلانے اور توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ طرز اختیار کر لیں تو ان کی سالانہ رپورٹ اس رپورٹ سے کئی گنا بڑی بھی ہو سکتی ہے۔
ویسے عمومی تناظر میں بھی دیکھا جائے تو اس شکایت کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی کہ ہمارے خلاف اخبارات میں خبریں کیوں شائع ہوتی ہیں اور ہمارے خلاف بیانات اخبارات کی زینت کیوں بنتے ہیں؟ جب کوئی شخص یا گروہ پبلک کے سامنے آئے گا تو اسے تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑے گا اور اعتراضات بھی سننا پڑیں گے۔ اگر کسی جماعت کے نزدیک اس کی باتیں اور حرکات وحی الٰہی پر مبنی ہیں اور تنقید سے بالاتر ہیں تو اس کا تعلق اس کے داخلی ماحول سے ہے۔ اگر باہر کے لوگ بھی ان کی یہ حیثیت تسلیم کر لیں تو سرے سے کوئی جھگڑا ہی باقی نہیں رہ جاتا۔ جبکہ قادیانیوں کے ساتھ مسلمانوں کا تنازعہ ہی اس بات پر ہے کہ قادیانی حضرات اپنی بہت سی باتوں اور کاروائیوں کی بنیاد وحی الٰہی کو قرار دیتے ہیں جسے دنیا کا کوئی بھی مسلمان تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس لیے کہ ملت اسلامیہ کا متفقہ عقیدہ ہے کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وحی نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے۔ اور جو شخص بھی نبوت و وحی کا دعویٰ کرے یا اس کے اس دعوے کو قابل قبول سمجھے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پھر یہ کہنا کہ ہمارے خلاف خبریں اور بیانات کیوں شائع ہوتے ہیں، اسے باقاعدہ رپورٹ کی صورت میں تقسیم کرنا اور بین الاقوامی اداروں کو اس کے ذریعہ گمراہ کرنے کی کوشش کرنا بجائے خود اخبارات پر منفی دباؤ ڈالنے اور ان پر اثر انداز ہونے کی بھونڈی صورت ہے جو پریس کی آزادی کے عالمی تصور کے بھی منافی ہے۔ جہاں تک خبروں اور بیانات کے سچے یا جھوٹے ہونے کی بات ہے، اپنے خلاف شائع ہونے والی کسی خبر یا بیان کو صحیح تسلیم کا عام طور پر رجحان موجود نہیں ہے۔ جس شخص یا جماعت کے خلاف کوئی خبر یا بیان شائع ہوتا ہے وہ اسے غلط ہی کہتا ہے اور اپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کے لیے اسی طرح کی تاویلیں کرتا ہے جس قسم کی تاویلوں کا قادیانی جماعت سہارا لیا کرتی ہے۔ البتہ قادیانی گروہ کا یہ امتیاز واضح ہے کہ دور از کار تاویلوں اور تحریفات میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے اور موجودہ دور میں اسے ان معاملات میں سب پر سبقت حاصل ہے۔
رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ 1974ء میں قادیانیوں کے بارے میں پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے جو متفقہ فیصلہ کیا تھا اور پوری ملت اسلامیہ کے اس اجماعی فیصلے کو دستور پاکستان کا حصہ بنا دیا تھا کہ قادیانی گروہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، اس کے وہ فوائد سامنے نہیں آئے جو رپورٹ مرتب کرنے والوں کے خیال میں حاصل ہونے چاہئیں تھے۔ ہمارے خیال میں بات ایسی نہیں ہے بلکہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے اس تاریخی فیصلے نے پوری دنیا کو قادیانیوں کی اصل حیثیت سے متعارف کرانے میں اہم کردارا ادا کیا ہے اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے جس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ قادیانی جماعت پاکستان میں وہی حیثیت حاصل کرنا چاہتی ہے جو امریکہ میں یہودیوں نے حاصل کر رکھی ہے، اس کی راہ میں بھٹو مرحوم ہی کی زیر قیادت 1974ء کے اس تاریخی دستوری فیصلے نے ناقابل عبور دیوار کھڑی کر دی ہے اور اسی پر قادیانی گروہ اور اس کے عالمی سرپرستوں کی تلملاہٹ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
قادیانیوں کا اصل المیہ یہ ہے کہ وہ ملت اسلامیہ کے اجماعی عقائد اور متفقہ موقف سے صریح انحراف کرتے ہوئے بھی زبردستی مسلمان کہلانے پر بضد ہیں اور پاکستان کے دستور کے واضح فیصلہ کو تسلیم کرنے سے انکار کر کے بلکہ اس کے خلاف عالمی سطح پر مسلسل مہم جوئی کے باوجود اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ انہیں ملک کا باغی نہ کہا جائے اور انہیں وہ تمام خود ساختہ حقوق اور مراعات غیر مشروط پر دی جائیں جو وہ دستور و قانون اور اصول و اخلاق کے علی الرغم طلب کر رہے ہیں، اور ظاہر بات ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔
امریکہ کے شہریوں کا کوئی گروہ امریکی دستور کو ماننے سے انکار کر کے اس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مورچہ بندی کا ماحول قائم کر لے اور پھر اس بات کا بھی تقاضہ کرے کہ اسے امریکہ میں وہ تمام مراعات حاصل ہوں جو محب وطن امریکیوں اور دستور و قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو میسر ہیں تو یہ آخر کیسے ہو سکتا ہے؟
قادیانی گروہ کے ارباب حل و عقد کو مسلمانوں سے اس طرح کی شکایتیں کرنے کی بجائے اپنے طرز عمل کا جائزہ لینا چاہیے اور اپنی اس ہٹ دھرمی پر نظر ثانی کرنی چاہیے جو وہ مسلمانوں کے اجماعی عقائد سے منحرف ہو کر مسلمان کہلانے اور پاکستان کے دستور کو چیلنج کر کے خود ساختہ حقوق حاصل کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے سوا اس مسئلہ کا کوئی اور حل نہیں ہے اور قادیانیوں کو جلد یا بدیر بہرحال اسی بات پر آنا ہوگا۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۲۸ اپریل ۲۰۱۴ء (غالباً‌)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت اور مسیحی رہنما 1 1
3 پاکستان کے دفاعی بجٹ میں کمی کی تجویز 2 1
4 رتہ دوہتڑ توہین رسالتؐ کیس 1 2
5 دفاعی پالیسی ۔ قرآنی احکام کی روشنی میں 3 1
6 پاکستان کا ایٹمی دھماکہ اور مستقبل کی پیش بندی 4 1
7 غازی ظہیر الدین بابر ، پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر 5 1
8 این جی اوز کی ملک دشمن سرگرمیاں 6 1
9 عوامی جمہوریہ چین کے حکمرانوں سے ایک گزارش 7 1
10 مسئلہ کشمیر ۔ عالمی سازشیں، متحرک گروہ، قابل قبول حل 8 1
11 افغانستان کی تعمیر نو ۔ ڈاکٹر سلطان بشیر محمود کے خیالات 9 1
12 حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ پر ایک نظر 10 1
13 آزادیٔ کشمیر کا پس منظر اور سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کی پیشگوئی 11 1
14 ملٹی نیشنل کمپنیاں اور پاکستان کی خودمختاری 12 1
15 افغانستان پر امریکی حملے کی معاونت ۔ صدر پرویز مشرف کی خود فریبی 13 1
16 امریکی عزائم اور پاکستان کا کردار 14 1
17 افغانستان پر جاری امریکی حملہ ۔ ایک ٹی وی پینل انٹرویو 15 1
18 ہمارے دانشوروں کی سوچ تاریخ کے آئینے میں 16 1
19 بنو ہاشم کا سوشل بائیکاٹ 16 18
20 کربلا کا محاصرہ 16 18
21 شیر کی ایک دن کی زندگی 16 18
22 افغانستان پر امریکی حملے کی معاونت ۔ پاکستان کیوں مجبور تھا؟ 17 1
23 افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی خارجہ پالیسی 18 1
24 وہی قاتل، وہی مخبر، وہی منصف ٹھہرے 19 1
25 پاکستان میں مسیحی ریاست کا قیام ۔ خطرات و خدشات 20 1
26 دہشت گردی‘ کے حوالے سے چند معروضات 21 1
27 اسلامی نظریاتی کونسل کا سوال نامہ 21 26
28 مولانا زاہد الراشدی کا جواب 21 26
29 دینی و ملی فرائض اور ہماری ترجیحات 22 1
30 پاک امریکہ تعلقات ۔ سابق صدرجنرل محمد ایوب خان کے خیالات 23 1
31 مذہبی شدت پسندی کے عوامل 24 1
32 استحکامِ پاکستان اور اس کے تقاضے 25 1
33 استحکامِ وطن اور حضورؐ کا اسوۂ حسنہ 25 32
34 استحکامِ وطن اور حضرت عمرؓ کی گڈ گورننس 25 32
35 استحکامِ وطن اور حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کی خلافت 25 32
36 گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت کا تنازع 26 1
37 ملکی دفاع کے تقاضے اور قادیانی گروہ کی ہٹ دھرمی 27 1
38 قادیانی رپورٹ ۲۰۱۴ء 28 1
39 ستمبر کا مہینہ اور قادیانی مسئلہ 29 1
40 امریکی غلامی کا حقیقت پسندانہ تجزیہ 30 1
41 کشمیر کا مسئلہ 31 1
42 ملا اختر منصورؒ کی شہادت، امریکہ کی جھنجھلاہٹ ! 32 1
43 برطانوی سامراج کی غلامی سے عالمی معاہدات کی غلامی تک 33 1
44 پاک امریکہ تعلقات ۔ جبر و مکر کی ایک داستان 34 1
45 وطنِ عزیز پاکستان کی خصوصیات اور انہیں درپیش خطرات 35 1
46 تجدیدِ عہد برائے دفاع وطن 36 1
47 تکمیلِ پاکستان 36 46
48 دفاعِ وطن 36 46
49 قومی وحدت 36 46
50 وزیراعظم اور ’’متبادل بیانیہ‘‘ 37 1
51 صوبہ خیبر پختون خوا ۹۰ سال پہلے کے تناظر میں 38 1
52 بین الاقوامی علماء کانفرنس قاھرہ ۱۹۶۵ء سے مولانا مفتی محمودؒ کا خطاب 40 1
Flag Counter