Deobandi Books

پاکستان ۔ قومی سلامتی

ن مضامی

20 - 40
پاکستان میں مسیحی ریاست کا قیام ۔ خطرات و خدشات
گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے ایک فیصلے نے چونکا دیا جس کے تحت ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان میں کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے زرعی اراضی لیز پر لینے کی اجازت دے دی گئی ہے اور فارمنگ کے لیے دیگر متعلقہ سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کا مطلب یہ ہے کہ کئی کئی ہزار ایکڑ زمین پر مشتمل بڑے بڑے زرعی فارم بنائے جائیں تاکہ زراعت کے جدید ترین وسائل کا استعمال آسانی کے ساتھ کیا جا سکے اور زرعی پیدا وار میں اضافہ ہو۔ موجودہ صورت حال میں زراعت کے جدید وسائل اور تکنیک کو بروئے کار لانا مشکل ہے، اس لیے کہ چند ایک بڑے زمینداروں کو چھوڑ کر زمین مالکان کے پاس اتنی زمین نہیں ہے کہ وہ بڑے زراعتی فارموں کی طرح جدید تکنیک اور وسائل کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ پیدا وار کے حصول میں کامیاب ہو سکیں۔ اس لیے اس کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ کئی کئی ایکڑ زمین کے بڑے بڑے زرعی فارم بنائے جائیں اور ملک کی زراعت کو ترقی دی جائے۔
اس مقصد کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیاں آگے آرہی ہیں اور انہیں موقع دیا جارہا ہے کہ وہ سرمایہ کاری کریں اور پاکستان میں بڑے بڑے زراعتی فارم قائم کر کے ملک کی زراعت کو ترقی دینے میں ہاتھ بٹائیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں سے مراد ایسے بین الاقوامی ادارے ہیں جن کے کاروبار ایک سے زیادہ ملکوں میں موجود ہوں، یا وہ جن میں مختلف ممالک کے سرمایہ کار شریک ہوتے ہیں اور وہ ایک اجتماعی نظم کے تحت سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی یہ بات چلی تھی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان میں زرعی اراضی خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر ہماری معلومات کے مطابق ریو نیو بورڈ کی طرف سے بعض قانونی رکاوٹوں کا حوالہ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ سلسلہ وقتی طور پر رک گیا تھا۔ مگر گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات جناب نثار میمن کی پریس کانفرنس کی روزنامہ خبریں لاہور 20 جون 2002ء کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہمارے خیال میں ریو نیو بورڈ کے قانونی اشکالات کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان کی زرعی اراضی خریدنے کی بجائے لیز پر لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس پس منظر میں یہ فیصلہ پاکستان کی زرعی ترقی کے لیے ایک مفید اور ضروری فیصلہ سمجھا جائے گا اور اس سلسلہ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور محنت کو پاکستان کے ساتھ خیر خواہی اور پاکستان پر احسان تصور کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ لیکن ماضی قریب کے ایک تلخ تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے جب ہم اس فیصلہ کے مضمرات اور نتائج کا جائزہ لیتے ہیں تو ذہن کی اسکرین پر خدشات اور خطرات کے مختلف مناظر کی جھلک دکھائی دینے لگتی ہے۔
اب سے کوئی 80 برس قبل تک فلسطین خلافت عثمانیہ کی عملداری میں اس کا ایک صوبہ تھا اور پورے فلسطین میں کسی ایک جگہ بھی کوئی یہودی بستی موجود نہیں تھی۔عثمانی خلفاء نے پابندی لگا رکھی تھی کہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں رہنے والے یہودی اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے وزٹ ویزے پر فلسطین آسکتے ہیں اور چند روز قیام کرسکتے ہیں لیکن انہیں فلسطین میں زمین خریدنے اور آباد ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ عثمانی خلفاء کے علم میں یہ بات تھی کہ یہودی فلسطین میں بتدریج آباد ہونے اور اس پر قبضہ جمانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ وہ اسرائیل کے نام سے اپنی ریاست قائم کر سکیں۔ اس لیے اس سلسلہ میں عثمانی خلافت کا رویہ بے لچک تھا اور وہ کسی قیمت پر یہودیوں کو فلسطین میں آباد ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں تھی۔چنانچہ سلطان عبدالحمید ثانی مرحوم نے اپنی یاد داشتوں میں لکھا ہے کہ یہودی کی عالمی تنظیم کے سربراہ ہر تزل نے متعدد بار ان سے خود ملاقات کر کے خواہش ظاہر کی کہ وہ فلسطین میں زمین خرید کر محدود تعداد میں یہودیوں کو آباد کرنا چاہتے ہیں مگر سلطان مرحوم نے اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ حتیٰ کہ ایک بار ہرتزل نے سلطان عبدالحمید ثانی مرحوم کے سامنے چیک بک رکھ کر منہ مانگی رقم دینے کی پیشکش کی جس کے جواب میں سلطان عبدالحمید ثانی مرحوم نے انتہائی تلخ لہجے میں ہرتزل کو ڈانٹ دیا اور اس سے کہا کہ میری زندگی میں ایسا نہیں ہو سکتا اور اس کے بعد وہ ہرتزل سے ملاقات کے لیے بھی تیار نہیں ہوئے ۔
سلطان عبدالحمید ثانی مرحوم کے خلاف اس کے بعد تحریک چلی اور انہیں خلافت سے معزول کر کے نظر بند کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنی یادداشتوں میں لکھا ہے کہ ان کے خلاف ترکی میں چلنے والی تحریک اور ان کی معزولی میں یہودیوں کا ہاتھ تھا اور انہیں خلافت سے معزولی کا پروانہ پہنچانے والوں میں ترکی کی پارلیمنٹ کا یہودی ممبر بھی شامل تھا۔ 1920ء میں خلافت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد فلسطین اس کی عملداری سے نکلا تو اسے برطانیہ نے اپنے کنٹرول میں لے لیا اور برطانوی گورنر کی زیر نگرانی یہودیوں کو فلسطین میں آباد کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے یہودی آتے اور فلسطین میں زمین خرید کر آباد ہو جاتے۔ اس موقع پر سرکردہ علماء کرام نے صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ فتویٰ دیا کہ چونکہ یہودی فلسطین میں آباد ہو کر بیت المقدس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنی ریاست قائم کرنے کے خواہشمند ہیں اس لیے یہودیوں پر فلسطین کی زمین فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے اور فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی اراضی یہودیوں کو فروخت نہ کریں۔
اس فتویٰ کے سلسلہ میں اگر قارئین مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں تو حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی کتاب’’بوادر النوادر‘‘میں اسی موضوع پر خود ان کا تفصیلی فتویٰ موجود ہے اسے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ مگر علماء کرام کی یہ مہم کارگر نہ ہوئی اور چونکہ یہودی دگنی تگنی قیمتوں پر زمین خرید رہے تھے اس لیے فلسطینیوں نے رقم کی لالچ میں علماء کرام کے فتویٰ کو نظر انداز کر دیا جس کا نتیجہ آج پون صدی کے بعد سب کے سامنے ہے کہ فلسطین کے بیشتر علاقوں پر یہودی قابض ہیں۔ اسرائیلی ریاست نہ صرف قائم ہوچکی ہے بلکہ پوری عرب دنیا کے لیے ناسور کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے، بیت المقدس پر یہودی اقتدار قائم ہو گیا ہے، فلسطینی خود اپنے ملک میں بے وطن تصور کیے جارہے ہیں جبکہ یہودیوں اور ان کے عالمی استعماری سر پرستوں نے پوری دنیامیں ان کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
کچھ عرصہ سے بعض رپورٹوں میں پاکستان کے اندر خانیوال سے سیالکوٹ تک ’’مسیحی ریاست ‘‘ کے قیام کے منصوبے کا تذکرہ سامنے آرہاہے جس کے تحت 2025ء تک اس ریاست کو وجود میں آنا ہے۔ ابتداء میں ہم اسے دیوانے کا خواب سمجھتے رہے لیکن اس علاقہ میں مختلف مقامات پر بیسوں خالص مسیحی کالونیوں کا قیام عمل میں آچکا ہے جو اسی رفتار میں قائم ہوتی رہیں تو 2025ء تک ان کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ سکتی ہے۔ اور اب اس کے بعد یہودیوں اور عیسائیوں پر مشتمل ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان کی زرعی اراضی لیز پر لینے کی اجازت نے اس منصوبے کے قابل عمل ہونے میں کوئی شبہ باقی نہیں رہنے دیا۔ اگرچہ وفاقی کابینہ کے فیصلے میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان کی زرعی اراضی خریدنے کی بجائے لیز پر لینے کی اجازت دی گئی ہے لیکن زمین کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی اور نہ ہی لیز کی کوئی میعاد فیصلے میں مذکور ہے اس لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو زمین فروخت کرنے یا لیز پر دینے سے عملاً کوئی فرق نہیں پڑے گا اور لیز پر دینے سے بھی ان خطرات اور خدشات میں کوئی کمی نہیں ہوتی جن کا ہم نے سطور بالا میں تذکرہ کیا ہے۔
ہمارے پاس اس کی ایک عملی مثال موجود ہے کہ قیام پاکستان کے بعد پنجاب کے انگریز گورنر سر موڈی نے چنیوٹ کے ساتھ دریائے چناب کے کنارے پر قادیانیوں کو زمین لیز پر دی تھی جہاں انہوں نے ربوہ کے نام سے شہر آباد کیا اور اب تحریک ختم نبوت کے مسلسل مطالبہ پر اس کا نام تبدیل کر کے ’’چناب نگر‘‘رکھ دیا گیا ہے۔ یہ زمین اب بھی سرکاری کاغذات میں ’’صدر انجمن احمدیہ‘‘کے نام لیز پر ہے لیکن عملاً اس سے کوئی فرق رونما نہیں ہوا وہاں لیز والی زمین پر اب بھی خالصتاً قادیانی کالونی ہے جہاں کسی مسلمان کو رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ اور اس کی حیثیت ریاست در ریاست کی ہے جسے ختم کرنے کے لیے مسلمانوں کے مطالبہ کو ابھی تک پذیرائی حاصل نہیں ہورہی۔
ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان میں کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے نام پر زرعی اراضی لیز پر دینے کے حکومتی فیصلے پر ہم نے اپنے خدشات اور خطرات وضاحت کے ساتھ پیش کر دیے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ قوم کے ہر طبقہ کے سنجیدہ اور محب وطن عناصر ان خطرات کو سنجیدگی کے ساتھ محسوس کرتے ہوئے ان کی روک تھام کے لیے اپنے بساط کی حد تک کردار ادا کرنے گریز نہیں کریں گے۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۲۶ جون ۲۰۰۲ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت اور مسیحی رہنما 1 1
3 پاکستان کے دفاعی بجٹ میں کمی کی تجویز 2 1
4 رتہ دوہتڑ توہین رسالتؐ کیس 1 2
5 دفاعی پالیسی ۔ قرآنی احکام کی روشنی میں 3 1
6 پاکستان کا ایٹمی دھماکہ اور مستقبل کی پیش بندی 4 1
7 غازی ظہیر الدین بابر ، پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر 5 1
8 این جی اوز کی ملک دشمن سرگرمیاں 6 1
9 عوامی جمہوریہ چین کے حکمرانوں سے ایک گزارش 7 1
10 مسئلہ کشمیر ۔ عالمی سازشیں، متحرک گروہ، قابل قبول حل 8 1
11 افغانستان کی تعمیر نو ۔ ڈاکٹر سلطان بشیر محمود کے خیالات 9 1
12 حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ پر ایک نظر 10 1
13 آزادیٔ کشمیر کا پس منظر اور سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کی پیشگوئی 11 1
14 ملٹی نیشنل کمپنیاں اور پاکستان کی خودمختاری 12 1
15 افغانستان پر امریکی حملے کی معاونت ۔ صدر پرویز مشرف کی خود فریبی 13 1
16 امریکی عزائم اور پاکستان کا کردار 14 1
17 افغانستان پر جاری امریکی حملہ ۔ ایک ٹی وی پینل انٹرویو 15 1
18 ہمارے دانشوروں کی سوچ تاریخ کے آئینے میں 16 1
19 بنو ہاشم کا سوشل بائیکاٹ 16 18
20 کربلا کا محاصرہ 16 18
21 شیر کی ایک دن کی زندگی 16 18
22 افغانستان پر امریکی حملے کی معاونت ۔ پاکستان کیوں مجبور تھا؟ 17 1
23 افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی خارجہ پالیسی 18 1
24 وہی قاتل، وہی مخبر، وہی منصف ٹھہرے 19 1
25 پاکستان میں مسیحی ریاست کا قیام ۔ خطرات و خدشات 20 1
26 دہشت گردی‘ کے حوالے سے چند معروضات 21 1
27 اسلامی نظریاتی کونسل کا سوال نامہ 21 26
28 مولانا زاہد الراشدی کا جواب 21 26
29 دینی و ملی فرائض اور ہماری ترجیحات 22 1
30 پاک امریکہ تعلقات ۔ سابق صدرجنرل محمد ایوب خان کے خیالات 23 1
31 مذہبی شدت پسندی کے عوامل 24 1
32 استحکامِ پاکستان اور اس کے تقاضے 25 1
33 استحکامِ وطن اور حضورؐ کا اسوۂ حسنہ 25 32
34 استحکامِ وطن اور حضرت عمرؓ کی گڈ گورننس 25 32
35 استحکامِ وطن اور حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کی خلافت 25 32
36 گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت کا تنازع 26 1
37 ملکی دفاع کے تقاضے اور قادیانی گروہ کی ہٹ دھرمی 27 1
38 قادیانی رپورٹ ۲۰۱۴ء 28 1
39 ستمبر کا مہینہ اور قادیانی مسئلہ 29 1
40 امریکی غلامی کا حقیقت پسندانہ تجزیہ 30 1
41 کشمیر کا مسئلہ 31 1
42 ملا اختر منصورؒ کی شہادت، امریکہ کی جھنجھلاہٹ ! 32 1
43 برطانوی سامراج کی غلامی سے عالمی معاہدات کی غلامی تک 33 1
44 پاک امریکہ تعلقات ۔ جبر و مکر کی ایک داستان 34 1
45 وطنِ عزیز پاکستان کی خصوصیات اور انہیں درپیش خطرات 35 1
46 تجدیدِ عہد برائے دفاع وطن 36 1
47 تکمیلِ پاکستان 36 46
48 دفاعِ وطن 36 46
49 قومی وحدت 36 46
50 وزیراعظم اور ’’متبادل بیانیہ‘‘ 37 1
51 صوبہ خیبر پختون خوا ۹۰ سال پہلے کے تناظر میں 38 1
52 بین الاقوامی علماء کانفرنس قاھرہ ۱۹۶۵ء سے مولانا مفتی محمودؒ کا خطاب 40 1
Flag Counter