Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق محرم الحرام 1436ھ

ہ رسالہ

16 - 17
اخبار جامعہ

ادارہ
	
یک ماہی امتحان کے نظم میں بہتری
اساتذہ جامعہ نے باہمی مشاورت اور حضرت شیخ زید مجدہ کی اجازت سے یک ماہی امتحان کے نظم میں مناسب بہتری تجویز کی، اس میں جہاں طلبہ کرام کا بے حد فائدہ ہے، وہاں یہ طریقہ امتحان انتہائی مؤثر بھی ثابت ہوا۔

ولادت
جامعہ فاروقیہ مرکزکے استاد اور ناظم مطبخ مولانا ولی الرحمان صاحب کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔

جامعہ فاروقیہ مرکزکے استاد اور حضرت شیخ زید مجدہ کے نواسے مفتی یحییٰ حبیب صاحب کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔جامعہ فاروقیہ مقر ثانی کے استاد مفتی محمد عثما ن صاحب کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

سانحہٴ ارتحال
جامعہ فاروقیہ مرکزکے استاد مفتی محمد نعمان صاحب کے سسر صاحب کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں۔

اصلاحی بیان
بعد نماز عشاء طلبہ کرام سے حضرت مولانا عبد الرزاق صاحب نے اصلاحی وتربیتی بیان فرمایا ۔

شہری طلبہ کرام سے بیان
حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم نے بسلسلہ چرم قربانی شہری طلبہ کرام میں بیان فرمایا۔

اساتذہ جامعہ کا اجلاس
حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی تمام اساتذہ کرام کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی موقعہ پر چرم قربانی کا اجلاس بھی منعقدہوا۔

اجتماعی قربانی
الحمد للہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جامعہ فاروقیہ کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کا عمل ہوا، جس میں جامعہ کے اساتذہ ،طلبہ اور دیگر عملے نے انتہائی دلجمعی سے محض اللہ تعالیٰ کی رضاء کی خاطر خدمت کی۔

درس مسائل جدیدہ
دورہ حدیث کے طلبہ کرام کے لیے دور حاضر میں پیش آنے والے مسائل جدیدہ کے عنوان سے درس کا آغاز کیا گیا ہے۔جس میں مختلف جدید مسائل اور اس کے حل سے طلبہ کرام کو آگاہی دی جاتی ہے۔ حضرت مولانا مفتی سمیع الله صاحب اور حضرت مولانا زر محمد صاحب مدظلہ یہ دروس ارشاد فرمارہے ہیں

Flag Counter