Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق رجب المرجب 1435ھ

ہ رسالہ

14 - 15
اخبار جامعہ

ادارہ
	
 سفر ملتان
17/جمادی الاولیٰ … حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے صوبہ پنجاب کی سطح پر سالانہ امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلباء کرام کے اعزاز میں جلسہ تقسیم انعامات میں حضرت صدر وفاق زید مجدہ کی جانب سے نمائندگی فرمائی۔

مہمانوں کی آمد
19/جمادی الاولیٰ…جامعہ کے سابق استاذ مولانا حبیب الرحمان صاحب ،ناظم دفتر وفاق المدارس مولانا عبد المجید صاحب کی جامعہ آمد اورحضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم سے ملاقات۔ 20/جمادی الاولیٰ…مرکز الدعوة والارشاد (اسلام آباد)کے رئیس حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے اس موقع پر حضرت ناظم اعلیٰ صاحب دامت برکاتہم نے جامعہ کے تمام شعبہ جات اور جامعہ کی خدمات اور تعارف پیش کیا۔ 20/جمادی الاولیٰ…وفاق المدارس العربیة پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری حضرت صدر وفاق سے ضروری مشاورت کے لیے جامعہ تشریف لائے۔

حضرت صدر وفاق زید مجدہ کی جلسہ میں شرکت
21/جمادی الاولیٰ…حضرت صدر وفاق زید مجدہ نے انتہائی علالت اور پیرانہ سالی کے باوجود جامعہ دار العلوم کورنگی میں وفاق المدارس العربیة پاکستان کی جانب سے صوبہ سندھ کی سطح پر سالانہ امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلباء کرام کے اعزاز میں جلسہ تقسیم انعامات میں شرکت فرمائی۔اس پر مسرت موقع پرحضرت صدر وفاق زید مجدہ کے پوتے اور وفاق المدارس شعبہ تحفیظ کراچی کے مسئول مولوی عمار خالد نے قرار داد بھی پیش کی۔ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب، حضرت مولانا خلیل احمد صاحب، مفتی معاذ خالد صاحب اور مفتی عبدالواحد صاحب بھی ہمراہ تھے۔

اجلاس میں شرکت
21/جمادی الاولیٰ…بعد نماز مغرب جامعہ دارالعلوم کورنگی میں تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں حضرت ناظم اعلیٰ صاحب دامت برکاتہم نے حضرت صدر وفاق زید مجدہ کی نیابت کے فرائض سر انجام دیئے اس موقعہ پر مفتی معاذ خالد بھی آپ کے ھمراہ تھے۔

سفر صوبہ خیبر پختونخواہ
24/جمادی الاولی…بعد نماز عصر حضرت ناظم اعلیٰ صاحب دامت برکاتہم پشاور کے لیے روانہ ہوئے جہاں وفاق المدارس العربیة پاکستان کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ کی سطح پر سالانہ امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلباء کرام کے اعزاز میں جلسہ تقسیم انعامات کا پروگرا م جا معہ عثمانیہ، گلشن عمر کیمپس میں منعقد ہوا ۔جس میں پورے صوبے اور ملک بھر سے کبائر علمائے کرام نے کثیر تعداد میں بھر پور شرکت فرمائی۔

تعزیت
حضرت رئیس الجامعة زید مجدہ کے شیخ اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے خلیفہ مجازحضرت مولانا فقیر محمد صاحب پشاوری رحمہ اللہ کے صاحبزادگان ایک المناک حادثہ میں جام شہادت نوش فرماگئے ۔حضرت ناظم اعلیٰ صاحب دامت برکاتہم نے حضرت رئیس الجامعة زید مجدہ کی جانب سے حضرت کے پوتوں سے انکے گھر جا کر تعزیت فرمائی ۔اللہ تعالیٰ مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سفر ہندوستان
03/جمادی الثانیہ…حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم ،جامعہ کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا خلیل احمد صاحب اور حضرت ناظم اعلیٰ صاحب کے صاحب زادے مفتی حماد خالد صاحب جمعیت علمائے ہند کے امیر اور شیخ العرب و العجم سیدنا مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کے صاحبزادے حضرت مولانا سیّد ارشد مدنی دامت فیوضہم کی خصوصی دعوت پر ہندوستان تشریف لے گئے۔اس سفر ہندوستان کے مکمل احوال ان شاء اللہ تعالیٰ قارئین الفاروق کے لیے قسط وار پیش کئے جا رہے ہیں۔

سانحہٴ ارتحال
23/جمادی الثانیہ بمطابق24/اپریل2014ء القادر پریس کے مالک محترم جناب سیّد شاہد حسن صاحب انتقال فرماگئے۔ مرحوم کا جامعہ فاروقیہ اور حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے گہرا اور والہانہ تعلق تھا، جامعہ فاروقیہ اور ادارہ الفاروق کی تمام مطبوعات القادر پریس سے شائع ہوتی ہیں۔ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب ، مولانا محمد حسین شاہ صاحب، مفتی معاذ خالد صاحب اور جناب محمد یوسف رانا صاحب نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور مرحوم کے صاحبزادگان جناب عامر صاحب، جناب عاصم صاحب او ران کے بھائی جناب صادق صاحب سے تعزیت کی۔ الله تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

Flag Counter