(13)مَرد کیلئے مسجد میں آنے میں کسی کی اِجازت شرط نہیں ۔
(13)عورت کیلئے مسجد میں آنے میں شوہر کی اِجازت شرط ہے۔
(14)مرد کیلئے مسجد میں خوشبو لگاکر نماز پڑھنا افضل ہے۔
(14)عورت کیلئے خوشبو لگاکر مسجد آنا جائز ہی نہیں ۔
(15)مرد پر جمعہ فرض ہے۔
(15)عورت پر جمعہ فرض نہیں۔
(16)مرد کیلئے قیام میں دونوں پاؤں کے درمیان کم ازکم چار انگل کا فاصلہ ہونا چاہیئے ۔
(16)عورت کے دونوں پاؤں کے ٹخنے ملے ہوئے ہونے چاہیئے ۔
(17)مرد کیلئے پائنچے ٹخنوں سے نیچے لٹکاناجائز نہیں ، اور اس سے نماز مکروہ ہوجاتی ہے۔
(17)عورت کیلئے پائنچے ٹخنوں سے نیچے رکھنا ضروری ہے،ٹخنے اور پنڈلیاں کھلے ہوئے ہونے کی صورت میں نماز نہیں ہوگی ۔
(18)مرد کیلئے آستینیں چڑھاکر اور کہنیاں کھول کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
(18)عورت کیلئے آستینیں چڑھاکر اور کہنیاں یا کلائیاں کھول کر نماز پڑھنے سے نماز ہی نہیں ہوتی۔
(19)تکبیرِ تحریمہ کہتے ہوئے مرد کو اِس قدرہاتھ اُٹھانا چاہیئے کہ انگوٹھے کانوں کی لَو کے برابر آجائیں۔
(19)عورت کو تکبیرِ تحریمہ کہتے ہوئے صرف اپنے کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانے چاہیئے۔