Deobandi Books

مرد و عورت کی نماز کا فرق احادیث و فقہ کی روشنی میں

سالہ ہذ

3 - 28
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مرد وعورت کی نماز کا فرق
احادیث و فقہ کی روشنی میں

احادیثِ طیّبہ  کی روشنی میں :
بہت سے لوگ یہ غلط فہمی پھیلاتے ہیں کہ مردوعورت کی نماز کا فرق احادیث سے ثابت نہیں ، دونوں کی نماز کا طریقہ کار ایک ہی ہے ، حالآنکہ یہ حقیقت اورواقعہ کے سراسر خلاف ہے ، نبی کریمﷺسے نے مردو عورت کی نماز میں فرق بیان کیا ہے ، حضرات صحابہ کرام ﷡بھی اِس فرق کا لحاظ رکھا  کرتےاور بیان کیا کرتے تھے اور یہی تابعین ، تبعِ تابعین ، اَسلاف  اور اُمّت کے ائمہ مجتہدین کا مَسلَک تھا جیسا کہ آگےآنے والی احادیث سے یہ واضح ہوجائے گا ۔
مرد و عورت کی نماز میں عمومی فرق پر مشتمل احادیث:
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، صَاحِبِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْأَوَّلُ، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ الصَّفُّ الْآخِرُ ،وَكَانَ يَأْمُرُ الرِّجَالَ أَنْ يَتَجَافَوْا فِي سُجُودِهِمْ، وَيَأْمُرُ النِّسَاءَ يَنْخَفِضْنَ فِي سُجُودِهِنَّ، وَكَانَ يَأْمُرُ الرِّجَالَ أَنْ يَفْرِشُوا الْيُسْرَى، وَيَنْصِبُوا الْيُمْنَى فِي التَّشَهُّدِ، وَيَأْمُرُ النِّسَاءَ أَنْ يَتَرَبَّعْنَ وَقَالَ:يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ لَا تَرْفَعْنَ أَبْصَارَكُنَّ فِي صَلَاتِكُنَّ تَنْظُرْنَ إِلَى عَوْرَاتِ الرِّجَالِ۔(سنن کبریٰ بیہقی:3198)

Flag Counter