Deobandi Books

مرد و عورت کی نماز کا فرق احادیث و فقہ کی روشنی میں

سالہ ہذ

24 - 28
مکروہ ہے۔

(8)مرد کیلئے امامت کرتے ہوئے آگے کھڑے ہونے کا حکم ہے۔
(8)عورت اگر صرف عورتوں کی امامت بھی کرے (جوکہ مکروہ ہے) تب بھی اُسے پیچھے صف کے درمیان ہی کھڑا ہونے کا حکم ہے۔

(9)مرد کیلئے بہترین صف اگلی صفوں کو قرار دیا گیاہے۔
(9)عورت کیلئے بہترین صف پچھلی  قرار دی گئی ہے۔

(10)مرد کیلئے امام کو اُس کی کسی غلطی پر متنبّہ کرتے ہوئے ”سبحان اللہ“کہنے کا حکم ہے۔
(10)عورت کیلئے تصفیق یعنی ہاتھ کو ہاتھ پر مارنے کاحکم دیا گیا ہے۔

(11)مرد کیلئے جماعت کے اندر پچھلی صف میں اکیلے کھڑا ہونا مکروہ ہے۔
(11)عورت کیلئے  جماعت میں پچھلی صف میں اکیلے کھڑا ہونا مکروہ نہیں ۔

(12)اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے مرد کیلئے پیچھے کھڑا ہونا درست نہیں ۔
(12)مَردوں کی اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے بھی عورت کیلئے  پیچھے کھڑا ہونا ضروری ہے،مَردوں کےساتھ کھڑا ہونا جائز نہیں ۔


Flag Counter