اللہ تعالیٰ ہم سب کو مظہرتجلیاتِ رحمت،مظہر تجلیاتِ کرم، مظہر تجلیاتِ قرب اور مظہر انوارِ اولیائے صدیقین بنادے۔ آمین
اب قربانی کا زمانہ آرہا ہے۔ اس لیے ایک بات عرض کرتا ہوں کہ چاروں اماموں سے کسی امام کے نزدیک گناہ جائز نہیں ہے اور جس طرح جانور کی قربانی واجب ہے،کیا گناہوں کے تقاضوں کی قربانی واجب نہیں ہے؟ جانور کی قربانی سے واجب ادا ہوجائے گا اور بہت ثواب ملے گا لیکن گناہوں کے تقاضوں کی قربانی سے آپ ولی اللہ ہوجائیں گے اور جانور کی قربانی نہ کرنے سے سزا ملے گی، اللہ تعالیٰ ناراض ہوجائیں گے اور گناہوں کی قربانی کرنے سے آپ ولی اللہ ہوجائیں گے تو جانور کی قربانی کرکے سزا سے بچنا بھی ضروری ہے اور گناہوں کے تقاضوں کی قربانی کرکے ولی اللہ بننا بھی ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ دونوں جہاں عطا فرمادے ، دنیا بھی دے آخرت بھی دے۔ اور ہم سب کو، ہماری ذُرّیات کو، ہماری اولاد کو، ہمارے احبابِ عالم کو، حاضرین کو، حاضرات کو، سامعین کو، سامعات کو، غائبین کو،غائبات کو کسی کو بھی محروم نہ فرمائے۔ اللہ تعالیٰ دونوں جہاں کی نعمتوں سے مالا مال فرمائے، آمین۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
نقشِ قدم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے