Deobandi Books

قافلہ جنت کی علامت

ہم نوٹ :

19 - 26
اندھا نہیں ہے مگر اپنی روشنی اور بینائی کو کس طریقے سے استعمال کررہا ہے۔ کبھی اندھا بن رہا ہے،کبھی بینا بن رہا ہے۔ جہاں دیکھتا ہے کہ میں خوش ہوں وہاں بینا بن جاتا ہے، جہاں دیکھتا ہے کہ میری خوشی نہیں وہاں نابینا بن جاتا ہے تو اس نے اپنی زندگی کو مجھ پر فدا کردیا۔ خلوت ہو یا جلوت یہ جانتا ہے کہ میرا ربّ تو ہر جگہ ہے،تنہائی میں بھی ہے اور مجمع میں بھی ہے اس لیے کہ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ اس کا خوف دائمی ہوگا اور اسی خوف کی وجہ سے یہ خلوت میں اور جلوت میں وَ نَہَی النَّفۡسَ عَنِ  الۡہَوٰی رہے گا،اپنے نفس کو بُری خواہشوں سے روکتا رہے گا چاہے گناہ کا لاکھ تقاضا ہو۔
یہاں ایک مسئلہ سن لیجیے کہ تقاضائے معصیت آپ کے لیے کچھ مضر نہیں جب تک آپ اُن پر عمل نہ کریں کیوں کہ اگر ھَوٰی یعنی خواہش اور تقاضائے گناہ نہ ہو تو روکیں گے کیا؟ اگر آپ مجھے منع کریں کہ آپ اس وقت چشمہ نہ لگائیے تو آپ کا یہ کلام صحیح ہوگا کیوں کہ میں نے چشمہ لگایا ہوا ہے۔ جب چشمہ لگا ہے تب ہی تو آپ کہیں گے کہ نہ لگائیے۔ معلوم ہوا کہ ہر نَہِیْ اپنے مَنْہِیْ عَنْہُ کے ثبوت کو چاہتی ہے، ہر منع کرنا اس ممنوع چیز کا وجود چاہتا ہے،اور اگر آنکھوں پر چشمہ نہیں لگایا ہوا ہے پھر آپ کہیں کہ چشمہ اُتار دیجیے تو یہ جملہ غلط ہوجائے گایا نہیں؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَنَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَوٰی یعنی جو اپنے نفس کی بُری خواہشوں کو روکتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ بُری خواہش کا وجود ضروری ہے کیوں کہ بُری خواہش سے اللہ تعالیٰ منع فرمارہے ہیں، لہٰذا ممنوع چیز کا وجود ضروری ہوا۔ معلوم ہوا کہ بُری خواہش تو ہوگی بس ہمیں اُس کو روکنا ہے، اُس پر عمل نہیں کرنا ہے۔ اس لیے میرے پیارے دوستو! بُری خواہش سے گھبرایا نہ کرو، ایک کروڑ تقاضے بُرائی کے آئیں تو آنے دو، بس اُن پر عمل نہ کرو،اور جتنی بُری خواہشوں کی بھرمار ہوگی روکنے میں اُتنا ہی زیادہ مجاہدہ ہوگا اور جتنا زیادہ مجاہدہ ہوگا اُتنے ہی انوار زیادہ ہوں گے۔ شدید خواہش کے سیلاب کو روکنے میں زیادہ جھٹکا لگے گا۔ جیسے تیز پانی کو جھٹکا دے کر بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ ہمیں مجاہدہ کا جھٹکا دے کر تجلّی دینا چاہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج کا مضمون بالکل نیا ہے۔ میری طاقت نہیں ہے کتاب دیکھنے کی، بس اللہ تعالیٰ سے مانگ کے بیٹھتا ہوں۔ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ!آپ ہی مدد 
Flag Counter