Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

63 - 65
دینی مدارس کے نصاب ونظام روایت وتجدید اورمعاشرے پر اسکے اثرات جیسے موضوعات عرصہ درازسے محققین کے زیر بحث رہے ۔ بعض اداروں اورتھنک ٹینک نے دینی مدارس کا صرف یک طرفہ رخ پیش کیا مگر انسٹیٹیوٹ پالیسی سٹڈیز کوپاکستان میں یہ سبقت حاصل ہے کہ انہوں نے مدارس کا درست تجزیہ ، مرض کی تشخیص اورعلاج میں بھر پور کردارادا کیا۔ان موضوعات پر مختلف پروگرام ، سیمینارز ، ورکشاپ اورمکالمے کئے ، اصحاب مدارس اورمنتظمین وفاق کو جمع کیا اورپھر تفصیلی روداد مختلف کتابی شکلوں میں شائع کیا۔
	زیر نظر مجموعہ تدریب المعلمین بھی ایسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کو سید ندیم فرحت اورسید متقین الرحمن نے تین حصوں میں ترتیب دیا ہے۔ حصہ اول میں عمومی رہنمائی کے تحت قرآن کاانداز تدریس ، تصور علم وتعلیم ، عمل تدریس اورابلاغ اورمثالی تعلیمی ادارہ کے عنوان سے مضامین شامل ہیں ۔ حصہ دوم میں مخصوص رہنمائی بلحاظ مضامین ہے جس میں مولانا رفیق شنواری کے قلم سے تدریس حدیث ، فقہ، اصول فقہ اورعلم کلام شامل ہیں۔حصہ سوم کا عنوان مدرسے کاماحول ہے جسکے تحت تصوف وتزکیہ ہم نصابی سرگرمیاں ، جیسے اہم موضوعات پر بحث کی گئی ہے نیز عمومی محاضرات کے حوالے سے سیدندیم فرحت کی فہرست اساتذہ مدارس کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔کتاب کے آخر میں تدریب المعلمین اورتخصصات دینیہ کانظام کے عنوان سے ارباب وفاقہائے مدارس کے تفصیلی تجاویز اورخطابات شامل ہیں۔کتاب کی طباعت میں برادر عزیز نوفل شارح کا ذوق جھلکتا ہے 
	n     	 آداب الافتاء والقضا  …… تصنیف  :  مولانا مفتی ذاکر حسن نعمانی
		ضخامت: ٣٧٧ صفحات   ……  ناشر:  العصر اکیڈمی جامعہ عثمانیہ پشاور
	مولانا مفتی ذاکر حسن نعمانی دارالعلوم حقانیہ کے فاضل اور جامعہ عثمانیہ پشاور کے جید مدرس اور مفتی ہیں، امامت و خطابت او رتدریس وافتاء کے ساتھ ساتھ تحقیق وتصنیف کے شہسوار بھی ہیں۔
	زیرتبصرہ کتاب آداب الافتاء والقضاء ان کی نئی منفرد کاوش ہے جس میں انہوں نے مفتی ،مستفتی،افتاء قضاء قاضی ،حکم اور تحکیم کے بارہ میں قرآن و حدیث سے براہ راست آداب جمع کئے ہیں، عنوانات کے اعتبار سے ٣٦٢ آداب کا ذکر ہے جوکہ حضرت مفتی صاحب کی قرآن وحدیث سے والہانہ وابستگی اور فقہی بصیرت کا بین ثبوت ہے، کتاب کی طرز نگارش انتہائی شستہ بلکہ شگفتہ ہے، اتنے مشکل اور نایاب موضوع پر اس قدر بلندوبالا علمی اور فقہی مینار کھڑا کرنا مفتی ذاکر حسن صاحب کا ہی کارنامہ ہے۔٣٧٧ صفحات پر مشتمل ،جید اکابر و اصاغر کے تاثرات سے مزین یہ علمی اور فقہی جواہر کا مجموعہ العصر اکیڈمی جامعہ عثمانیہ پشاو رصدر سے دستیاب ہے۔ (مبصر: مولانا اسرار مدنی)

Flag Counter