Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

60 - 65
سے ہدیہ تبریک قبول ہو۔
	دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ تمام کو ایمان، صحت و سلامتی کے ساتھ رکھے آمین اور جامعہ کو منافقین، حاسدین ، معاندین کی شر سے اپنی حفاظت میں رکھے آمین ثم آمین۔
حاسدوں کی فطرت بد سے بچا یا رب سدا
خطۂ خیبر کا اک علمی چمن حقانیہ
____________________________
اشرف علی مروت،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد
جناب حافظ مولانا راشدالحق سمیع مد ظلہ! 
السلام علیکم۔ اُمید ہے بخیریت ہونگے۔ پچھلے دنوں حکومت کی طرف سے جامعہ حقانیہ کے گرانٹ کے متعلق TVنیوز سنی، دل باغ باغ ہو گیا کہ اللہ پاک نے حکومت وقت کو جامعات کے صحیح قدر کو جاننے کی کوشش کی ہے۔ اللہ پاک یہ کوشش مبارک اور قبول فرمائے آمین۔ کچھ عرصہ بعد اعتراض کا ایک نیا سلسلہ اور شورش شروع ہوا اور جامعہ حقانیہ جو کہ 70سال سے دینی خدمات انجام دے رہا ہے اس کے افادیت اور اسلامی اقدار کو متنازعہ فیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جو کہ ہر ذی شعور اور محب وطن اور اسلام پسند مسلمان کو اچھا نہ لگا…ماشاء اللہ جولائی ٢٠١٦ء کا شمارہ ''ماہنامہ الحق''وصول ہوا، سر ورق صفحہ 2پر نقش آغاز میں ''کیا حقانیہ حکومتی فنڈ لینے والا پہلا مدرسہ ہے'' پڑھا، دل باغ باغ ہو گیا۔ یہ حقیقت اظہر من الشمس ہو کہ مخالفین اور معاندین کے تابڑ توڑ حملوں کا جس طرح آپ نے سیاق وسباق سے جواب دیا ہے اپنی مثال آپ ہے، دیو بند کی تاریخ سے لیکر دیو بند ثانی پر آپ نے تاریخ وقت اور تاریخ سے جو کچھ ضبط تحریر کیا ہے مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ ایک صحیح العقیدہ مسلمان اگر تعصب کا چشمہ اُتار کر یہ تحریر پڑھے تو مجھ ناچیز کے نزدیک تسلی بخش اور شافی ہے اور مزید کچھ پوچھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔	
چلتے چلتے یہ نا انصافی ہو گی اگر مولانا محمد ایوب ڈیروی کا مضمون صفحہ 47''دارالعلوم حقانیہ اور افغان جہاد'' کا ذکر نہ کیا جائے، اس مضمون میں موصوف نے حقانیہ خانوادے کے متعلق تمام اعتراضات یکسر مسترد کئے ہیں اور تاریخ اور شواہد کی بنیاد پر صحیح دفاع کیا ہے۔ اللہ پاک اجر عظیم عطا فرمائے ۔
__________________________
Flag Counter