Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

5 - 65
جائے۔ حکومت امریکہ و بھارت کی خوشنودی کیلئے افغان عوام کو اپنا مخالف نہ بنائے۔ پاکستان نے انصا ر کا کردار ادار کرتے ہوئے مہاجرین کی بھرپور خدمت کی ہے اور افغان عوام پاکستان کے بااعتماد دینی بھائی ہیں اورپاکستان کو اپنا بہترین دوست سمجھتے ہیں' ہمیں انکے اعتماد پر پورا اترنا چاہیے۔لہٰذا مہاجرین کے حوالے سے حکومت پاکستان اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور متبادل کے طور پر بہترین حل تجویز کرے
وزیرداخلہ جناب چودھری نثار علی خان صاحب نے حضرت مولانا سمیع الحق صاحب اوردیگر قائدین کی گفتگو کو سنجیدگی سے سنا ،وزیرداخلہ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ اسلام پاکستان کی طاقت ،حرمت اور مان ہے، دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتی،انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی نظریہ پر ہی قائم ہوا تھا اور ان شا ء اللہ اسی نظریے پر قائم و دائم رہے گا۔ وزیرداخلہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے آپ کو دینی قوتوں کا سپاہی سمجھتا ہوں اور تمام نازک حالات میں ہر فورم پر آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔وزیرداخلہ نے فوری طور پر فورتھ شیڈول کے تمام افرادکے بلاک شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری فرمائے۔اور نادرا کو متنبہ کیا کہ آئندہ بھی فورتھ شیڈول کے کسی بھی فرد کا شناختی کارڈ بلاک نہ کیا جائے۔اسی طرح ان کی شہریت پر بھی پابندی نہ لگائی جائے ۔اور نہ ملک سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔ وزیرداخلہ نے دفاع پاکستان کونسل کو یقین دہانی کروائی کہ وہ فوری طو رپر چاروں صوبوں کی حکومتوں سے بات کرکے انہیں دینی قوتوں اور کونسل کے قائدین کے ساتھ ملک بیٹھنے کا کہوں گا تاکہ وفاق او رتمام صوبائی حکومتیں دینی حلقوں کے تحفظات کو دور کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکورٹی کی بحالی میں دینی قوتوں نے کلیدی کردار ادا کیاہے انہیں کسی بھی صورت میں نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
وفد کی ملاقات اور وزیرداخلہ کے بیان سے پورے ملک بالخصوص مذہبی قوتوں اور مدارس و علمائے کرام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مولانا سمیع الحق اور دفاع پاکستان کونسل کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے لگے ۔کونسل نے بلاتفریق مسلک و جماعت کے تمام مذہبی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بحال کرانے میں ایک اہم کردار ادا کیا جو یقینا ایک عظیم کارنامہ ہے۔اس پر کونسل کے قائدین ہم سب کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں۔

Flag Counter