Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

8 - 42
میں آرام سے رہ سکتے ہیں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے خالق اور مالک ہیں۔ اگر کوئی شخص اپنے مالک کو ناراض کرے تو ساری دنیا اس کو آرام نہیں پہنچاسکتی اور مالک بھی ایسا طاقت والا مالک ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی طاقتور نہیں ہے۔ بہت سی عورتوں نے سینما، وی سی آر، گانا بجانا،بے حیا ہو کر باہر نکلنا اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں زندگی گزار نا شروع کی،لیکن جب اللہ کا غضب نازل ہوا اور بلڈپریشر،کینسر، گردے میں پتھری جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا فرما دیا تو ان کا سارا عیش اور سارا حُسن خاک میں مل گیا۔ ابھی اسی ہفتہ کی بات ہے کہ جنوبی افریقہ میں میرے ایک دوست کی سترہ سالہ بیٹی ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئی،ابھی تو شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔اس لیے مَرد ہویا عورت ہروقت یہ سوچنا چاہیے کہ معلوم نہیں اللہ تعالیٰ کس وقت اپنے پاس بلالیں اور حساب وکتاب شروع ہوجائے کہ بتاؤ! تم نے اپنی زندگی کس طرح گزاری؟
 میری ماؤں، بہنو اوربیٹیو! یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی مرضی پر چلے گا، خواہ مَرد ہو یا عورت فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ  حَیٰوۃً  طَیِّبَۃً2؎ اللہ تعالیٰ اس کو لطف والی، مزے دار زندگی عطا فرمائیں گے، بڑے آرام وسکون کی زندگی دیں گے۔ اور جو مَرد اللہ کی نافرمانی کرے گا ہر گز سکون نہیں پاسکتا۔ اسی طرح جو عورت اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف بے پردہ گھومے گی، نماز نہیں پڑھے گی، شوہر کو ستائے گی، اللہ تعالیٰ کی کسی نوع کی نافرمانی کرے گی اس کی زندگی بے آرام گزرے گی، اس کو چین نہیں ملے گا اور جس وقت موت آئے گی تو نافرمانی کے سارے مزے ختم ہوجائیں گے۔
 حکیم الامت مجدّد الملّت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہٗ فرمایا کرتے تھے کہ جو مَرد اور عورت اپنی اصلاح چاہے، وہ اِس مراقبہ کو روزانہ کرلیا کرے کہ میری جان نکل گئی ہے اور مجھے نہلایا جارہا ہے، پھر کفن میں لپیٹ کر مجھے قبر کے گڑھے میں ڈالا جارہا ہے، کئی من مٹی میرے اُوپر ڈالی جارہی ہے۔
دل کی سختی اور غفلت کا علاج
حکیم الامت مجدّدالملّت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ جنہوں نے
_____________________________________________
2؎  النحل:97
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter