Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

16 - 42
 یہ حدیث شریف ہے، حضور سیدا لانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ لعنت کرے اُس مَرد پر جو عورتوں کو دیکھتا ہے اور لعنت فرمائے اُس عورت پر جو مَردوں کو دِکھاتی ہے۔ برقعہ نہ اوڑھنے کے لیے گرمی کا بہانہ کرتی ہے، لیکن شامی کباب اور بریانی سوئی گیس کے سامنے پکاتی ہے، اس وقت نہیں کہتی کہ گرمی لگ رہی ہے، صر ف پیٹ میں کباب اور بریانی ٹھونسنے کے لالچ میں گرمی برداشت کرتی ہے، وہاں شکایت نہیں کرتی، لیکن اللہ تعالیٰ کے حکم کے معاملے میں بہانے چلتے ہیں۔ بتاؤ! ایسوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت برسے گی یا نہیں؟ مَردوں پر بھی لعنت برستی ہے اور اس عورت پر بھی جو بے پردہ پھرتی ہے۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا ہے۔ آج لوگ ولیوں اور پیروں کی بددعا سے تو ڈرتے ہیں، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا سے نہیں ڈرتے، جن کی غلامی کے صدقے میں بزرگی اور پیری ملتی ہے۔
 لہٰذا جس وقت کسی حسین لڑکے یا لڑکی کو دیکھنے کا جی چاہے، فوراً نبی کی لعنت کو یاد کرلو کہ ہم کیا کررہے ہیں! ہم رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا اپنے اوپر لے رہے ہیں۔ مجھے افسوس تو یہ ہے کہ جب انسان نفس کا غلام ہوجاتا ہے، تعلق مع اللہ کمزور ہوجاتاہے توایسے پاگلوں کو خدایاد بھی نہیں آتا۔
آنکھوں کا زِنا
بولیے صاحب! جس وقت کوئی حسین سامنے ہوتا ہے تو صحیح بخاری شریف کی حدیث یاد آتی ہے کہ زِنَاالْعَیْنِ النَّظَرُ  مردوں کو، لڑکیوں اور لڑکوں کو دیکھنا آنکھوں کا زِنا ہے؟یہ ارشاد حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں۔ کوئی لڑکی کسی لڑکے کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھے یا لڑکا کسی لڑکی کو دیکھے،تو دونوں کا حکم یہ ہے کہ یہ آنکھوں کا زِنا ہے اور زِنَا اللِّسَانِ الْمَنْطِقُ4؎  زبان کا زِنا یہ ہے کہ کوئی لڑکا کسی لڑکی سے گپ شپ ماررہا ہے، اس کو اپنا دوست بنا رہا ہے، لیکن جب شہوت چڑھی ہو تو یہ حدیث کہاں یاد رہتی ہے کہ نامحرم سے شہوت سے بات کرنا زبان کا زنا ہے، اچھے اچھے دینداروں کو یاد نہیں رہتی ۔ یہ دل کی سختی کی علامت ہے، اللہ تعالیٰ
_____________________________________________
4؎    صحیح البخاری:923،922/2 (6275)، باب زناالجوارح دون الفرج، المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter