Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

23 - 42
تینوں وقت، ناشتہ پر بھی کھانے پر بھی اور رات کو بھی کھانے پر پڑھو، پھر دیکھو ان شاء اللہ رحمت کی بارش ہوجائے گی۔ دوسرا وظیفہ شوہر کے سامنےیَاسُبُّوْحُ یَا قُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَا وَدُوْدُ یہ چار نام دِ ل دِل میں پڑھتی رہو اور کھانے پینے پر بھی دَم کردو۔ جب شوہر پانی مانگے، تو اس پانی پر سات مرتبہیَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَا غَفُوْرُ یَاوَدُوْدُدم کرکے اپنے شوہر کو پلاؤ۔ اگر ساس ستارہی ہو تو ساس کو بھی پلاؤبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کےبھی اور یہ وظیفہ بھی، ان شاء اللہ تعالیٰ ساس بیٹی کی طرح تمہیں ماننے لگے گی۔
ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے
۵)لیکن تھوڑا سایہ بھی خیال رکھو کہ ساس سے لڑو مت، ورنہ پھر سوچ لو کہ تمہیں بھی ساس بننا ہے۔اگر آج ساس سے لڑوگی تو کل تمہاری بہو تم سے لڑے گی۔ساس نے تمہارے شوہر کو پالا ہے، پندرہ بیس سال پرورش کی ہے۔ اب اگر تم اُس کی بیوی ہو تو اِ س کے یہ معنیٰ تھوڑی ہیں کہ تم ہر وقت شوہر کے کان میں کانا پھوسی کرو اور ماں باپ کی محبت کم کردو۔نہیں! ماں باپ کی محبت زیادہ بڑھا ؤ، اپنے شوہروں کو سمجھاؤ کہ ماں باپ کی عزت کریں،ان کا خیال رکھیں۔ حدیثِ پاک میں ہے جو اپنے بڑوں کا ادب کرتا ہے اُس کے چھوٹے بھی اس کاادب کرتے ہیں۔ بڑوں کا ادب کرلو تو تمہارے چھوٹے بھی تمہارا ادب کریں گے۔ ایک ہاتھ سے دو  دوسرے ہاتھ سے لو۔ ساس میں مان لو غصہ ہے، ہر وقت تڑ تڑ کرتی رہتی ہے تو دستر خوان پر ساس کو جو کھا نا کھلاؤ سات مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھو۔ پانی پر بھی پڑھو، گرمی کا مہینہ ہے تو فریج میں دَ م کرکے رکھ دو، مگر ساس کے سامنے نہ پڑھو ورنہ ساس دیکھے گی کہ کچھ پڑھ کے دَم کر رہی ہے تو فوراً ایک ڈنڈا اور لگائے گی اور کہے گی ارے! یہ کم بخت جادو بھی کر رہی ہے۔ تم تو بِسْمِ اللہْ پڑھو گی مگر شیطان بدگمانی ڈالے گا کہ دیکھو جادو کررہی ہے، اس لیے جب ساس استنجا خانے چلی جائے یعنی جب ساس نہ دیکھ رہی ہو،اس وقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سات مرتبہ اور یَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَاوَدُوْدُ سات مرتبہ بہت سے پانی پر جلدی سے دَم کرلو اور اس پانی کو فریج میں رکھ دو۔ساس کو جب پیاس لگے اس کو وہی پانی پلاؤ، اُس کو مت بتاؤ کہ ہم نے کچھ دَم کیا ہے اور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter