Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

19 - 42
اَیْ لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَتَمُّ عَقْلًا وَّ فَھْمًا
تاکہ اللہ تعالیٰ تم کو آزمائے ، تاکہ خدا تمہارا امتحان لے کہ تم میں کون عقل مند ہے اور کون گدھا ہے۔ اس کو سمجھ لو کہ اللہ آزمانا چاہتا ہے کہ تم میں کون سے مَرد، کون سی عورتیں    عقل مند ہیں اور کون سے مَرد، کون سی عورتیں گدھے اور کتوں کی طرح زندگی گزاررہے ہیں،کیوں کہ جو اللہ تعالیٰ کی مرضی پر نہیں چلتا، شیطان کی مرضی پر چلتا ہے، گناہوں سے نہیں بچتا وہ کیا ہے؟ آپ لوگ بتائیے! کہ جو اللہ تعالیٰ کے حکم پر نہیں چلتا وہ عقل مند ہے یا  بے وقوف ؟ اصلی بے وقوف ہے۔ اس کو خوب سمجھ لو۔
پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش
۲)دوسری تفسیر سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمائی؟
اَیْ لِیَبْلُوَ کُمْ اَیُّکُمْ اَوْرَعُ عَنْ مَّحَارِمِ اللہِ تَعَالٰی شَانُہٗ
یعنی اللہ تم کو آزمانا چاہتا ہے کہ کون ہے جو اللہ کی حرام کی ہوئی باتوں سے اور اللہ کی منع کی ہوئی باتوں سے بچتا ہے، احتیاط اور تقویٰ سے رہتا ہے، پرہیز گاری سے رہتا ہے۔ مَرد ہویا عورت ہو اس آزمایش کے لیے اللہ نے تم کو پیدا کیا ہے، تاکہ معلوم ہو کہ سعید انسان وہ ہے جو امتحان کے زمانے میں امتحان کی تیاری کر رہا ہے۔ عیش جنت میں کرنا ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہم سب کا خاتمہ ایمان پر نصیب فرمائے۔ جنت میں عیش کریں گے، دُنیا تو امتحان کی جگہ ہے۔ دنیا کو جنت بنانے کی کوشش نہ کرو۔ سانڈ کی طرح، جانوروں کی طر ح آنکھوں کو کانوں کو استعمال کررہے ہو، یہ جنت لینے کا ڈھنگ ہے؟ دیکھو! قرآنِ پاک کیا اعلان کرتا ہے؟ نافرمانی میں جس کو موت آئے گی اس کا چہر ہ بھی کالا کردیا جائے گا۔ یَوۡمَ تَبۡیَضُّ وُجُوۡہٌ 6؎ نیک بندوں کے چہرے روشن ہوں گے ، چمک دار ہوں گے اور گناہ گاروں کے چہرے کالے ہوجائیں گے جیسے چڑیا خانے میں لنگور دیکھتے ہو۔ خدا ہم سب کو منہ کالا ہونے سے بچائے۔
_____________________________________________
6؎   اٰل عمرٰن:106
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter