Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

22 - 42
وجہ سے اور اُس کی دی ہوئی چیز میں عیب نکالنے سے جہنم میں جائیں گی۔ تم شوہر سے راضی رہو۔ ان شاء اللہ پھر دیکھو جنت میں تمہیں کیا درجہ ملتا ہے۔
شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں
۳)شوہر کی ناقدری مت کرو، اُس کی احسان مند اور شکر گزار رہو۔ شوہر کا جیساگھر ہو،جیساوہ کھلائے ،جیسا پلائے، جیسا پہنائے شکر ادا کرو کہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے ۔ ماں باپ سے جا کر کہو کہ الحمدللہ ہم بہت آرام سے ہیں۔ بلا و جہ ماں باپ سے کہہ کر اُن کا دل دُکھانا ہے۔ اگر کوئی تکلیف بھی پہنچ جائے تو ماں باپ سے مت کہو، دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھ کر  اللہ تعالیٰ سے روؤ۔ اور میں آپ لوگوں کو ایک وظیفہ بتاتا ہوں۔
شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ
۴)اگر شوہر تمہیں ستا تا ہے ، غصہ والا ہے ، ذرا ذرا سی بات پر ڈانٹ لگاتا ہےتو ماں باپ سے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، سوائے اِ س کے کہ ماں باپ مقدمہ کردیں گے، طلاق کی نوبت آجائےگی، تمہارا گھر برباد ہوجائےگا، بچے بھی چھوٹ جائیں گے، لہٰذا میں آپ کو ایک وظیفہ بتاتا ہو ں کہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دَ م کر لو اور جب ہنڈیا پکاؤ تو اسی پانی سے پکاؤ اور پینے کے پانی پر بھی دَم کردو۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سارا گھر   شانِ رحمت والا ہو جائے گا، غصے کی بیماری نکل جائے گی۔
جدہ سے میرے پاس ایک خط آیا کہ میری بیوی سے لڑائی ہے، بچوں سے لڑائی ہے،    سب کو غصے کا مرض ہے۔میں نے یہی لکھ دیا کہ جب دسترخوان بچھاؤتو کھانے پربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ دیا کرو۔ ایک مہینے کے بعد جدہ سے خط آیا کہ جب سے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کھانے پینے پر دَم کرکے ہم لوگ کھارہے ہیں سب کا غصہ ٹھیک ہوگیا ، سب میں رحمت کا مادہ آگیا۔ رَحْمٰنْ، رَحِیْمْ کے نام سے رحمت کا ظہور ہوگیا، دل میں شانِ رحمت غالب ہوگئی لہٰذا اگرآپ چاہتی ہیں کہ میرا شوہر رحم دل ہوجائے اور میرے بچوں پر بھی رحم کرے ، غصے کی بیماری نکل جائے تو یہ وظیفہ سات مرتبہ،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter