Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

15 - 42
اللہ تعالیٰ سے وہ بہت ہی دور ہے۔ فکر کرو۔ پہلے زبردستی عبادت کراؤ،نفس پر جبر کر کے گناہ چھڑاؤ،نفس کو غلام بناؤ پھر اللہ تعالیٰ اپنی عبادت کا خود مزہ دے گا۔
اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ
میری ماؤں، بہنواور بیٹیو! اللہ تعالیٰ کی یاد میں پہلے بہ تکلف اپنے آپ کو لگاؤ، ذِکر اللہ کی بہ تکلف عادت ڈالو،اس کے بعد عادت ہوجائے گی تو پھر نہیں چھوٹے گی،جیسےپان کی عادت نہیں چھوٹتی،تمباکو کی عادت نہیں چھوٹتی۔ جس نے کبھی تمباکو نہ کھایا ہو اس کو کھلا دو تو اُلٹی ہوجائے گی، لیکن جب عادت پڑجاتی ہے تو جو لوگ پان تمباکو کھاتے ہیں اگر نہیں پاتے تو پاگلوں کی طرح پوچھتے ہیں کہ ارے بھئی! کہیں پان ملتا ہے؟ کہیں پان ملتا ہے؟ جب بُری چیز منہ کو لگ جاتی ہے تو نہیں چھوٹتی، لہٰذا جب اللہ کے ذِکر کی اچھی عادت پڑجائے گی تو ان شاء اللہ اس کی یاد کے بغیر نیند بھی نہیں آئے گی۔ جو لوگ بغیر ذِکر اللہ کے خراٹے مارتے ہیں، یہ وہ غافلین ہیں جن کو ابھی تک اللہ تعالیٰ کے نام کا مزہ نہیں ملا۔
 جس طرح تمباکو کے عاشق پوچھتے ہیں کہ پان کہاں ملتا ہے؟ اِسی طرح جو اللہ تعالیٰ کے عاشق ہیں وہ بھی اللہ والوں سے پوچھتے ہیں کہ اللہ کہاں ملتا ہے؟ کیسے ملتا ہے ؟پان کی محبت تو سمجھ میں آگئی، اللہ تعالیٰ کی محبت کیوں سمجھ میں نہیں آتی؟ اللہ کی محبت خوش نصیب عورتوں کو، خوش قسمت مَردوں کو ملتی ہے۔ وہ پوچھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کیسے ملتا ہے؟ اللہ تعالیٰ عبادت سے ملتا ہے، گناہ چھوڑنے سے ملتا ہے۔ ایسا ہر گز نہیں ہوسکتا کہ بے پردہ بھی پھرتی رہو اوراللہ کی ولیہ بھی بن جاؤ۔
نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا
لہٰذا مَرد ہو یا عورت جو بھی گناہ کرتا ہے اُس پر خدا کی لعنت برستی ہے۔ حضور    خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ3؎
_____________________________________________
3؎  مشکوٰۃ المصابیح:270/1، باب النظر الی المخطوبۃ وبیان العورات، المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter