حقوق الرجال (شوہر کے حقوق) |
ہم نوٹ : |
|
اس وعظ کا تعارف میاں بیوی کا تعلق بظاہر دنیا کی ایک ضرورت نظر آتی ہے لیکن اگر اس تعلق کو اللہ کے احکام کے مطابق قائم رکھا جائے تو یہ تعلق جنت حاصل کرنے کا آسان ذریعہ بن جاتا ہے۔اسی لیے اللہ اور اس کے رسول نے اس تعلق کو بہت اہمیت دی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ تعلق معاشرے کے اخلاقی استحکام کا بنیادی جز بھی ہے۔ مغربی معاشرہ اسلام کے پیش کردہ اس پاکیزہ تصور سے خالی ہے اور یہی اس کی اخلاقی تباہی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔شیطان کو اپنے شاگردوں کے جس کام سے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے وہ میاں بیوی کے درمیان تعلقات کا خاتمہ ہے۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’حقوق الرجال‘‘ میں اس اہم معاشرتی مسئلہ کو اپنے تجربے اور اسلام کے بیان کردہ احکامات کی روشنی میں نہایت عام فہم اور دل پر اثر کرنے والے انداز میں اس طرح بیان فرمایا ہے کہ میاں بیوی اپنے اپنے ذمے عائد حقوق کو پہچان کر اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کی خاطر ان پر عمل کریں تو ہر گھر دنیا ہی میں جنت کا نمونہ بن سکتا ہے۔