حقوق الرجال (شوہر کے حقوق) |
ہم نوٹ : |
|
دے ،قبر کی زندگی کی یاد ہمارے دلوں میں ڈال دے، قیامت کے دن اللہ کے سامنے جواب دینا ہے اور دوزخ کی آگ ہے، اس کا خوف عطا فرما۔ اے اللہ ! ان سب چیزوں کا ہمیں یقین عطا فرما۔ ہماری دُنیابھی بنادے ،آخرت بھی بنادے اور اے اللہ! جن کے گھروں میں شرعی پردہ ہو جائے ان کی بیٹیوں کو نیک رشتہ عطا فرمادے، جن کے ماں باپ اپنی بیٹیوں کو بہشتی زیور پڑھائیں نیک بنائیں، اے اللہ! ان کو نیک شوہر عطا فرمادے۔ دیندار شوہر عطا فرمادے اور جو مَرد داڑھی رکھ رہے ہیں اُن کو بھی یااللہ! ایسی بیویاں عطا کردے جو نیک ہوں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو دُنیا میں بھی آرام سے رکھیے، سلامتئ اعضا سلامتئ ایمان سے زندہ رکھیے سلامتئ اعضا سلامتئ ایمان سے دنیا سے اُٹھائیے، ہماری دنیا بھی بنادیجیے کہ وہ پردیس ہے اور آخرت بھی اچھی کردیجیے کہ وہ ہمارا وطن ہے ۔ اے اللہ! آپ دونوں جہاں کے مالک ہیں، دُنیا کے بھی اور آخرت کے بھی، آپ ہمارے دونوں جہانوں کوسنوار دیجیے، آپ ہمارے مالک ہیں یااللہ! ابا اپنے بچوں کو پردیس میں بھی آرام سے رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور وطن میں ان کے لیے مکان اور بلڈنگ بنانے کی فکر کرتا ہے۔ آپ تو ہمارے ربّا ہیں، ہمیں پردیس میں آپ نے بھیجا ہے،آپ ہماری دُنیا بھی بنا دیجیے کہ ہم آرام سے رہیں، آپ کو خوب یاد کریں اور آپ کی نافرمانی سے بچیں اور ہمارا وطن یعنی جنت بھی بنادیں کہ ایمان پر خاتمہ کرکے قیامت کے دن بے حساب بخشش فرما کر ہم کو بھی، ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سب کو جنت میں داخل فرمادے۔ اے اللہ!اپنی رحمت سے ہمارے گناہوں کو معاف فرمادیجیے۔ اب تک جو نالائقیاں ہوئیں اُن کو معاف فرمادیجیے اور ہم سب کو اللہ والی زندگی عطا فرمائیے، استقامت علی الدین نصیب فرمائیے۔ اس گھر میں برکت نصیب فرمائیے جنہوں نے آپ کی باتوں کو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو سنانے کا انتظام کیا اور ہمیں بلایا۔ اے اللہ! بلانے والے کو بھی قبول فرما ، مجھے بھی قبول فرما اور میرا وعظ بھی قبول فرما۔ سُننے والی خواتین اور مستورات جو آئی ہیں، اے اللہ ! ان کو بھی قبول فرما اور ہم سب کو اپنا پیار، اپنی محبت نصیب فرما، آمین۔ رَبَّنَاتَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ