Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

14 - 42
ہے۔ مَرد بھی ولی اللہ بن جاتے ہیں، عورت بھی اللہ کی ولیہ بن جاتی ہے۔ حضرت رابعہ بصریہ رحمہااللہ کتنی بڑی ولی اللہ تھیں۔ بہت سی عورتیں بھی ولی اللہ گزری ہیں،بلکہ بعض کی بزرگی مَردوں سے بھی بڑھ گئی۔ ایک اللہ والے بزرگ نے ایک باندی خریدی۔ اس باندی نے رات کو ایک بجے کھڑے ہو کر تہجد شروع کردی۔ وہ اللہ تعالیٰ سے دُعا کررہی تھی کہ اے خدا! آپ کو مجھ سے محبت ہے ، اس محبت کے صدقے میں میری دعا کو قبول فرمالیجیے۔ اتنے میں وہ بزرگ بھی اُٹھ گئے، انہوں نے باندی کی دعا سن لی، شیخ نے پوچھا کہ اے لڑکی! تجھے کیسے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کو تجھ سے محبت ہے؟ تیرے پاس اس دعویٰ کی کیا دلیل ہے؟ باندی نےکہا ’’دلیل یہ ہے کہ میرے رب نے مجھے وضو کرا کر اپنے حضور میں بلا لیا، یہ دلیل ہے محبت کی کہ آپ چار پائی پر لیٹے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں وضو کرکے اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑی ہو کر تہجد پڑھ رہی ہوں۔‘‘
 اِسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا خَلَقَ الْمَوْتَ اللہ نے موت کو پیدا کیا وَالْحَیٰوۃَ اور زندگی کو پیدا کیا۔ میرے شیخ نے فرمایا کہ اس میں بہت زبردست نصیحت ہے کہ ساری زندگی موت کو مت بھولنا۔ سورۂ  ملک کی آیتِ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں کہ ہم نے موت کو پیدا کیا اور زندگی کو بھی حالاں کہ زندگی پہلے ملتی ہے، اس لیے عقلاً حَیٰوۃْ  کو پہلے نازل ہونا چاہیے تھا کہ میں زندگی دیتا ہوں اس کے بعد موت دیتا ہوں، لیکن اللہ تعالیٰ موت کو پہلے بیان فرمارہے ہیں۔ علمائے کرام اس کی تعبیر میں فرماتے ہیں کہ موت کو اس لیے پہلے بیان کر دیا کہ جو زندہ لوگ موت کو بھول جائیں گے اس کی زندگی جانور سے بدتر ہوجائے گی۔ جو آخرت کی تیاری نہیں کریں گے وہ پاگلوں کی طرح گناہوں کی طرف، سینما، وی سی آر، ننگی فلمیں، ویڈیو، ریڈیو اور خدا جانے آج کل کیا کیا خرافات ہیں، ان میں پڑجائیں گے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر احسان فرمایا کہ موت کو پہلے بیان فرمادیا، تاکہ آزمائیں کہ میرے بندے زندگی میں موت کو سامنے رکھتے ہیں یا نہیں؟ وطنِ آخرت کو سامنے رکھتے ہیں یا نہیں؟ جو زندگی موت کو سامنے رکھتی ہے وہ زندگی اللہ والی ہوجاتی ہے اور جو زندگی موت کو بھول جاتی ہے وہ زندگی شیطان والی ہوجاتی ہے۔ تو جس شخص کو گناہوں سے بچنے کی توفیق نہ ہو اور اس کا جی عبادت میں نہ لگے اور وہ گناہوں کو نہ چھوڑے اور اللہ کی عبادت نہ کرے تو سمجھ لو کہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter