Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

10 - 42
شکریہ  اے  قبر  تک   پہنچانے    والو   شکریہ
اب اکیلے ہی چلے  جائیں گے اِس منزل سے ہم
اور وہ مُردہ یعنی مرنے والا یا مرنے والی یہ شعر بھی بزبانِ حال پڑھتا ہے یا پڑھتی ہے؎
دبا کے قبر میں سب چل دیے دُعا نہ  سلام
ذرا  سی  دیر  میں  کیا  ہو گیا  زمانے   کو
کوئی بھی تمہارے ساتھ قبر کے اندر نہ آیا، سب نے چھوڑ دیا ، نہ امّاں کام آئی ، نہ ابّا، نہ شوہر کام آیا ، نہ بچے کام آئے ، قبر میں تنہا پڑے ہو۔ اب قبر میں سوالات ہورہے ہیں کہ تمہارا ربّ کون ہے؟ پھر مراقبہ کرو کہ قیامت کا دن آ گیا، اللہ تعالیٰ کے سامنے ہم سب پیش ہورہے ہیں،   اللہ تعالیٰ پوچھ رہے ہیں کہ اے عورت! تو نے اپنی جوانی کو کس طرح استعمال کیا؟اپنی آنکھوں کو کہا ں استعمال کیا؟ نماز پڑھتی تھی یا نہیں؟ روزہ رکھتی تھی یا نہیں؟ نامحرم اور غیر مَردوں سے پردہ کرتی تھی یا نہیں؟ اگر عمل اچھا ہوا تو جنت ملے گی اور اگرعمل خراب ہوا تو فرشتے گھسیٹ کر دوزخ میں داخل کردیں گے، سارا عیش ناک کے راستے سے نکل جائے گا۔
یہ دُنیا امتحان کی جگہ ہے۔ ہم یہاں چند روز کے لیے آئے ہیں۔ خدا کے لیے اپنی جانوں پر ہم بھی رحم کریں اور آپ بھی کریں۔ چند دن کے عیش کو مت دیکھو، ہمیشہ رہنے  والی زندگی کو دیکھو، جو آخرت میں اللہ تعالیٰ سب کو عطا کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنت کے راستے پر چلائے۔
 میں عرض کررہا تھا کہ روزانہ اصلاح کے لیے قبرستان کو یاد کرلیا کروکہ سترہ سال کی جوان لڑکی جس کی ابھی شادی بھی نہیں ہوئی تھی، ایکسیڈنٹ میں انتقال کرگئی ۔ ایسی کتنی جوانیاں قبر میں سورہی ہیں، لہٰذا یہ مت سوچو کہ جب ہم بڈھی ہوجائیں گی پھر ہم اللہ والی بنیں گی اور جنت بنالیں گی۔ یہ محض حماقت ہے، اس لیے کہ خدائے تعالیٰ بچپن میں بھی موت دیتا ہے اور جوانی میں بھی موت دیتا ہے اور جس کو جس وقت چاہے بلالیتا ہے۔
 میں جب طبیہ کالج الٰہ آباد میں پڑھتا تھا، تو میرا ایک اٹھارہ سال کا ساتھی تھا جو میرے ساتھ طبیہ کالج جایا کرتا تھا۔ اچانک ایک ہفتہ بیمار رہ کر اُس کا انتقال ہوگیا۔ اُس زمانے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter