Deobandi Books

ماہنامہ الحق ستمبر 2014ء

امعہ دا

30 - 63
قربانی کے جانور
قربانی بکرا،دنبہ،بھیڑ، گائے، بھینس، بیل اوراونٹ پرجائزہے۔لیکن بکراوغیرہ جب ایک سال سے کم نہ ہواوربھیڑاوردنبہ جب اتنا موٹا اور بڑا ہوکہ سال کامعلوم ہوتواس پرقربانی جائزہے اسی طرح گائے،بھینس اوربیل جب دوسال کے ہوںاوراونٹ کیلئے پانچ سال کاہوناضروری ہے۔ بکرا، بھیڑ اور دنبہ صرف ایک ہی آدمی کی طرف سے کافی ہے جبکہ گائے ،بھینس ،بیل اوراونٹ میں سات آدمی شریک ہوسکتے ہیں۔اسی طرح ان تمام جانوروں کاان عیب سے پاک ہونابھی ضروری ہے جن کی وجہ سے قربانی درست نہیں ہوتی مثلاً اندھا، کانا لنگڑا نہ ہو اتنا لاغر اور کمزوربھی نہ ہوکہ قربانی کی جگہ تک اپنے پیروں پر نہ جاسکے۔جس جانورکا ۳؍۱ سے زیادہ کان یادم وغیرہ کٹی ہو تواس پربھی قربانی جائزنہیں جس جانور کے دانت بالکل نہ ہوں یااکثرنہ ہوں یاجس جانورکے کان پیدائشی طورپرنہ ہوں تواس پربھی قربانی جائز نہیں ہوگی۔اوراگرکسی جانورکے سینگ پیدائشی طورپرنہ ہویادرمیان سے ٹوٹ گیاہوتواس پرقربانی جائز ہے قربانی کاجانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرناافضل ہے لیکن اگرخودنہ کرسکے تودوسرے سے بھی ذبح کروا سکتاہے۔اسی طرح ذبح کے وقت حاضرہونابھی افضل ہے۔
رب العزت ہم سب کواس مبارک موقع سنت ابراہیمی کے حقیقی روح پرعمل کرنے کی توفیق سے نوازیں ۔
مکتوبات مشاہیر کے بعد جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا ایک اور علمی روحانی اور دعوتی شاہکار
منبرِ جامعہ حقانیہ سے 
خطباتِ مشاہیر
تقریباً پون صدی پر مشتمل عرصہ میں جامعہ حقانیہ میں آئے ہوئے اساطین علم وفضل ومحدثین ومشائخ واکابرین امت ارباب تصوف و سلوک ‘ نامور خطباء ودعاۃ ائمہ رشد و ہدایت ‘ مصلحین‘ سیاسی زعماء ‘ اساتذہ ومشائخ جامعہ حقانیہ کے جامعہ حقانیہ کے منبر ومحراب پر کئے گئے خطبات وارشادات کا مجموعہ جس کی ضبط و ترتیب و تبویب اورتوضیح و تدوین کا کام 
مولانا سمیع الحق مدظلہ 
بذات خود انجام دے رہے ہیں۔ ہزاروں صفحات اور ضخیم گیارہ جلدوں پر مشتمل 
علم ومعرفت وعظ وارشاد کا یہ عظیم الشان مجموعہ بہت جلد منظر عام پر آرہا ہے
Flag Counter