Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

53 - 65
عمر فاروق ؓ رول ماڈل ہے اور اس حوالے سے علامہ شبلی کی کتاب الفاروق نے بہت متاثر کیا ۔
پسندیدہ کتابیں:	
 کرشن چندر کی تمام کتابو ں کو پڑھا اور اسکے افسانے بہت پسند آئے اور ان کے افسانوں میں اکثر جگہوں پر ایسے اشارے ملتے ہیں کہ وہ اسلام کی طرف رغبت رکھتے تھے ۔
قارئین الحق کو آخری پیغام :  
اب آخر میں ادارہ الحق اور قارئین الحق کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ الحق مذہب کے حوالے سے بڑی خدمت کر رہا ہے اور لوگوں کو صحیح راستہ دکھا رہا ہے ،یہ میرا پیغام ہے کھلے ذہن سے مذہب کو سمجھنے کی کوشش کریں الحق کی ٹیم کومشورہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اس میں غیر مسلم مفکرین کے بھی ایک آدھ مضمون ترجمہ کے شائع کریں تاکہ تصویر کا دوسرا رُخ بھی سامنے آسکے۔اسمیں غیر مسلم مفکرین کے مضامین کو ارد و میں ترجمہ کرکے شائع کرے تاکہ دوسرا پہلو بھی واضح طورپر قارئین الحق کے سامنے آسکے ۔
٭  ٭  ٭
مکتوبات مشاہیر کے بعد جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا ایک اور علمی روحانی اور دعوتی شاہکار
منبرِ جامعہ حقانیہ سے 
خطباتِ مشاہیر
تقریباً پون صدی پر مشتمل عرصہ میں جامعہ حقانیہ میں آئے ہوئے اساطین علم وفضل ومحدثین ومشائخ واکابرین امت ارباب تصوف و سلوک ‘ نامور خطباء ودعاۃ ائمہ رشد و ہدایت ‘ مصلحین‘ سیاسی زعماء ‘ اساتذہ ومشائخ جامعہ حقانیہ کے جامعہ حقانیہ کے منبر ومحراب پر کئے گئے خطبات وارشادات کا مجموعہ جس کی ضبط و ترتیب و تبویب اورتوضیح و تدوین کا کام 
مولانا سمیع الحق مدظلہ 
بذات خود انجام دے رہے ہیں۔ ہزاروں صفحات اور دس جلدوں پر مشتمل 
علم ومعرفت وعظ وارشاد کا یہ عظیم الشان مجموعہ بہت جلد منظر عام پر آرہا ہے



Flag Counter