Deobandi Books

سفر مدینہ منورہ

11 - 26
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن، وَالصَّلاۃُ وَالسَّلامُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِیْم ِوَعَلیٰ آلِہِ وَاَصْحَابِہِ اَجْمَعِیْن۔
سفر مدینہ منورہ
 (زیارت مسجد نبوی وروضۂ اقدس جناب رسول اللہ  ﷺ)
مدینہ طیبہ کے فضائل:
مدینہ منورہ کے فضائل ومناقب بے شمار ہیں، اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک اس کا بلند مقام ومرتبہ ہے۔ مدینہ منورہ کی فضیلت کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ تمام نبیوں کے سردار حضرت محمد مصطفی ﷺ کا دار الہجرہ اور مسکن ومدفن ہے۔ اسی پاک ومبارک سرزمین سے دین اسلام دنیا کے کونے کونے تک پھیلا۔ اس شہر کو طیبہ اور طابہ (یعنی پاکیزگی کا مرکز) بھی کہتے ہیں۔ اس میں اعمال کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی زبان مبارک سے مدینہ منورہ کے چند فضائل پیش خدمت ہیں:
۱)  حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ  ﷺ نے دعا کرتے ہوئے فرمایا: اے اللہ! مدینہ کی محبت ہمارے دلوں میں مکہ کی محبت سے بھی بڑھا دے۔ (صحیح بخاری)
۲)  حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم  ﷺ نے ارشاد فرمایا:  یا اللہ! مکہ کو تو نے جتنی برکت عطا فرمائی ہے مدینہ کو اس سے دوگنی برکت عطا فرما ۔  (صحیح بخاری)
۳)  حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ  ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا:  جس نے (مدینہ کے قیام کے دوران آنے والی) مشکلات ومصائب
Flag Counter