Deobandi Books

سفر مدینہ منورہ

15 - 26
۵)  حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم  ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے مدینہ آکر ثواب کی نیت سے میری (قبر کی) زیارت کی وہ میرے پڑوس میں ہوگا اور میں قیامت کے دن اس کا سفارشی ہوں گا۔  (بیہقی)
۶)  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم  ﷺ نے ارشاد فرمایا: یا اللہ! میری قبر کو بت نہ بنانا۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر لعنت فرمائی ہے جنہوں نے انبیاء کی قبروں کو عبادت گاہ بنالیا۔  (مسند احمد)
سفر مدینہ منورہ:
مدینہ منورہ کے پورے سفر کے دوران کثرت سے درود شریف پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔ (سورۃ الاحزاب  ۵۶)  اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفی  ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے لئے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے ۔ (ترمذی) 
مسجد نبوی میں حاضری:
شہر میں داخل ہونے کے بعد سامان وغیرہ اپنی رہائش گاہ میں رکھ کر غسل یا وضو کرکے مسجد نبوی کی طرف صاف ستھرا لباس پہن کر ادب واحترام کے ساتھ روانہ ہوں۔ دایاں قدم اندر رکھ کر دخول مسجد کی دعا پڑھتے ہوئے مسجد نبوی میں داخل ہوجائیں۔ مسجد نبوی میں داخل ہوکر سب سے پہلے اس حصہ میں آئیں جو حجرۂ مبارکہ اور منبر کے درمیان ہے، جس کے متعلق خود حضور اکرم  ﷺ نے ارشاد فرمایا:  مَا بَیْنَ بَیْتِی وَمِنْبَرِی رَوْضَۃٌ مِّنْ 
Flag Counter