پھر اس کے بعد تیسرے گول سوراخ کے سامنے کھڑے ہوکر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو اس طرح سلام عرض کریں:
السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّاب ؓ السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَمِیرَ الْمُؤمِنِینَ ؓ
السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ثَانِیَ الْخُلَفَائِ ؓ السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا شَھِیدَ الْمِحْرَابِ ؓ
{وضاحت} بس اسی کو سلام کہتے ہیں، جب بھی سلام عرض کرنا ہو اسی طرح عرض کیا کریں۔
{اہم ہدایت} بعض اوقات ازدحام کی وجـہ سے حجرۂ مبارکہ کے سامنے ایک منٹ بھی کھڑے ہونے کا موقع نہیں ملتا۔ سلام پیش کرنے والوں کو بس حجرہ ٔ مبارکہ کے سامنے سے گزار دیا جاتا ہے۔ لہذا جب ایسی صورت ہو اور آپ لائن میں کھڑے ہوں تو انتہائی سکون اور اطمینان کے ساتھ درود شریف پڑھتے رہیں اور حجرۂ مبارکہ کے سامنے پہونچ کر دوسری جالی میں بڑے سوراخ کے سامنے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں چلتے چلتے مختصراً درود وسلام پڑھیں، پھر دوسرے اور تیسرے سوراخوں کے سامنے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں چلتے چلتے سلام عرض کریں۔
مدینہ طیبہ کے قیام کے دوران کیا کریں:
جب تک مدینہ منورہ میں قیام رہے اس کو بہت ہی غنیمت جانیں اور جہاں تک ہوسکے اپنے اوقات کو عبادت میں لگانے کی کوشش کریں۔ زیادہ وقت مسجد نبوی میں گزاریں کیونکہ معلوم نہیں کہ یہ موقع دوبارہ میسّر ہو یا نہ ہو۔ پانچوں وقت کی نمازیں جماعت کے ساتھ مسجد نبوی میں ادا کریں کیونکہ مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب دیگر مساجد کے مقابلے میں ایک ہزار یا