Deobandi Books

سفر مدینہ منورہ

16 - 26
رِیَاضِ الْجَنَّۃِ  یعنی یہ حصہ جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہے۔ اور دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھیں۔ اگر اس حصہ میں جگہ نہ مل سکے تو جس جگہ چاہیں دو رکعت پڑھ لیں۔اگر فرض نماز شروع ہوگئی ہے تو پھر جماعت میں شریک ہوجائیں۔
درود وسلام پڑھنا:
دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھ کر بڑے ادب واحترام کے ساتھ حجرۂ مبارکہ (جہاں حضور اکرم  ﷺ مدفون ہیں) کی طرف چلیں۔ جب آپ دوسری جالی کے سامنے پہونچ جائیں تو آپ کو تین سوراخ نظر آئیں گے، پہلے اور بڑے گولائی والے سوراخ کے سامنے آنے کا مطلب ہے کہ حضور اکرم  ﷺ کی قبر اطہر آپ کے سامنے ہے، لہذا جالیوں کی طرف رخ کرکے ادب سے کھڑے ہوجائیں، نظریں نیچی رکھیں اور آپ  ﷺ کی عظمت وجلال کا لحاظ کرتے ہوئے سلام پڑھیں۔ 
اَلصَّلاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُول َ اللّہِ  	 اَلصَّلاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللّہِ
اَلصَّلاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیْبَ اللّہِ  	 اَلصَّلاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَیْرَ خَلْقِ اللّہِ
اَلصَّلاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْمُرْسَلِیْنَ  اَلصَّلاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَاتَمَ النَّبِیِّنَ
نماز میں جو درود شریف پڑھا جاتا ہے وہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد جالیوں میں دوسرا سوراخ ہے اس کے سامنے کھڑے ہوکر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں اس طرح سلام عرض کریں:
السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَبَابَکْرنِ الصِّدِّیق	 السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَلِیفَۃَ رَسُولِ اللّہِ ﷺ
 السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَاحِبَ رَسُولِ اللّہِ فِی الْغَارِ     السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَوَّلَ الْخُلَفَائِ  ؓ

Flag Counter