Deobandi Books

سفر مدینہ منورہ

14 - 26
{وضاحت}  حضور اکرم  ﷺ کی مسجد کی زیارت اور آپ کی قبر اطہر پر جاکر درود وسلام پڑھنا نہ حج کے واجبات میں سے ہے نہ مستحبات میں سے، بلکہ مسجد نبوی کی زیارت اور وہاں پہونچ کر نبی اکرم  ﷺ کی قبر اطہر پر درود وسلام پڑھنا ہر وقت مستحب ہے اور بڑی خوش نصیبی ہے بلکہ بعض علماء نے اہل وسعت کے لئے واجب کے قریب لکھا ہے۔
قبر اطہر کی زیارت کے فضائل:
۱)  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم  ﷺ نے ارشاد فرمایا:  جو شخص میری قبر کے پاس کھڑے ہوکر مجھ پر درود وسلام پڑھتا ہے میں اس کو خود سنتا ہوں اور جوکسی اور جگہ درود پڑھتا ہے تو اس کی دنیا وآخرت کی ضرورتیں پوری کی جاتی ہیں اور میں قیامت کے دن اس کا گواہ اور اس کا سفارشی ہوں گا۔   (بیہقی)
۲)  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم  ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص میری قبر کے پاس آکر مجھ پر سلام پڑھے تو اللہ تعالیٰ مجھ تک پہونچادیتے ہیں، میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔  (مسند احمد، ابو داؤد)
۳)  حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ  ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوگئی۔  (دار قطنی،  بزاز)
۴)  حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم  ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو میری زیارت کو آئے اور اس کے سوا کوئی اور نیت اس کی نہ ہو تو مجھ پر حق ہوگیا کہ میں اس کی شفاعت کروں۔  (طبرانی)

Flag Counter