Deobandi Books

سفر مدینہ منورہ

12 - 26
 پر صبر کیا، قیامت کے روز میں اس کی سفارش کروں گا یا فرمایا میں اس کی گواہی دوں گا۔  (صحیح مسلم)
۴)  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  ﷺ نے ارشاد فرمایا:  میری امت کا جو بھی شخص مدینہ میں سختی وبھوک پر اور وہاں کی تکلیف ومشقت پر صبر کرے گا میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا۔  (صحیح مسلم)
۵)  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم  ﷺ نے ارشاد فرمایا:  مدینہ کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں اس میں نہ کبھی طاعون پھیل سکتا ہے نہ دجال داخل ہوسکتا ہے۔  (صحیح بخاری)
۶)  حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ  ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص مدینہ میں مر سکتا ہے (یعنی یہاں آکر موت تک قیام کرسکتا ہے) اسے ضرور مدینہ میں مرنا چاہئے کیونکہ میں اس شخص کے لئے سفارش کروں گا جو مدینہ منورہ میںمرے گا۔  (ترمذی)
۷)  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  ﷺ نے ارشاد فرمایا:  ایمان (قرب قیامت) مدینہ میں سمٹ کر اس طرح واپس آجائے گا جس طرح سانپ گھوم پھر کر اپنے بل میں واپس آجاتا ہے۔  (صحیح بخاری)
۸)  حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو بھی مدینہ کے رہنے والوں کے ساتھ مکر کرے گا وہ ایسا گھل جائے گا جیسا کہ پانی میں نمک گھل جاتا ہے (یعنی اس کا وجود باقی نہ رہے گا)۔  (صحیح بخاری وصحیح مسلم)

Flag Counter