Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق کراچی ربیع الثانی 1431ھ

ہ رسالہ

12 - 17
***
اخبار جامعہ
مفتی معاذ خالد
استاد حدیث وناظمِ جامعہ کا بیرون ملک سفر
بروز جمعرات4 فروری2010ء مطابق19 صفر المظفر1431ھ حضرت مولانا عبید الله خالد صاحب، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالله صاحب کے ہمراہ متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے ور8 فروری بروز پیر بخیر وعافیت واپسی ہوئی۔
بروز جمعرات4 فروری2010ء مطابق19 صفر المظفر1431ھ بعد نماز ظہر حضرت مولانا اسعد تھانوی صاحب ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان صاحب زید مجدہ ، ناظم اعلیٰ جامعہ فاروقیہ سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے اسی دن حضرت شیخ الحدیث مدظلہم کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالرؤف صاحب اور ڈاکٹر شاہد صاحب تشریف لائے، اس موقع پر حضرت کے صاحبزادے حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب مدظلہ بھی موجود تھے۔
بروز منگل9 فروری مطابق24 صفر المظفر ناظم اعلیٰ حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان صاحب ، حضرت مولانا محمد انور صاحب ، حضرت مولانا محمدیوسف افشانی صاحب اور حضرت مولانا خلیل احمد صاحب اندرونِ سندھ چوٹیاری اور سانگھڑ تشریف لے گئے، جہاں کئی فضلاء جامعہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔
13 فروری2010ء بروز ہفتہ مطابق28 صفر المظفر1431ھ حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم کی صحت کے حوالے سے کراچی کے معروف ڈاکٹر جناب محمد یعقوب احمدانی صاحب اور جناب یحییٰ زکریا کامدار صاحب تشریف لائے ۔
بروز بدھ17 فروری مطابق2 ربیع الاول1431ھ بعد نماز ظہر حضرت مولانا مفتی زر ولی خان صاحب زید مجدہ ، حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم کی عیادت کے لیے جامعہ تشرف لائے اور کافی دیر دفتر اہتمام میں حضرت سے مختلف امور پر مصروف گفتگو رہے۔ حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان صاحب اور حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب بھی موجود تھے۔
18 فروری ،بروز جمعرات قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کی عیادت کے لیے تشریف لائے، حضرت مولانا محمد عادل خان صاحب اور حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب و دیگر اساتذہٴ حدیث کے ساتھ کچھ دیر دفتر اہتمام میں بیٹھنے کے بعد حضرت شیخ الحدیث زید مجدھم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بعض اہم امور میں حضرت زید مجدہ سے مشاورت فرمائی۔
بروز جمعہ19 فروری2010ء جامعہ دارالعلوم کراچی میں ایک اہم اجلاس ہوا ، جس میں حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ، حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب، حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب، حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب، حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان صاحب شریک ہوئے، حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب نے جامعہ میں نماز جمعہ بھی پڑھائی۔
بروز ہفتہ20 فروری مطابق5 ربیع الاول حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب مدظلہ کے یہاں جدہ سے محترم جناب آفتاب میمن صاحب تشریف لائے۔ ناشتے سے فراغت کے بعد حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کی عیادت اور تفصیلی ملاقات کی۔
جامعہ فاروقیہ کراچی میں جلسہٴ سیرت النبی ﷺ
بروزہفتہ20 فروری2010ء مطابق5 ربیع الاول1431ھ جامعہ فاروقیہ کراچی میں ” جلسہٴ سیرت النبی صلی الله علیہ وسلم“ کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کے نامور علمائے کرام مولانا محمد امجد خان صاحب ،لاہور، مولانا محمدالیاس گھمن صاحب ، سرگودھا، مولانا محمد اسعد تھانوی صاحب، کراچی، مفتی فیروز الدین ہزاروی، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نے ولولہ انگیز اور پرجوش تقاریر فرمائیں۔ قراء اور نعت خواں حضرات نے بھی فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
جلسہ کی صدرات شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم الله خان صاحب زیدمجدہ اور جامعہ حمادیہ کے مہتمم حضرت مولانا عبدالواحد صاحب زید مجدہ نے فرمائی۔ یہ حضرات اپنی علات اور پیرانہ سالی کے باوجود جلسہ کے اختتام تک موجو د رہے۔
بروز اتوار 21 فروری دوپہر میں محترم جناب محبوب چغتائی صاحب جامعہ تشریف لائے بعدازاں حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب اور حضرت مولانا محمدیوسف افشانی صاحب کے ہمراہ جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII بھی تشریف لے گئے۔
21 فروری ، جامعہ فاروقیہ کراچی میں پانی کی قلت کے سبب بورنگ کا عمل شروع ہوا، جس کے لیے شعبہٴ حفظ وناظرہ کے طلبہ کرام سے دعاؤں کا خصوصی اہتمام کروایا گیا۔ اب تک یہ عمل جاری ہے تمام حضرات سے مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔
شعبہٴ حفظ وناظرہ کے امتحانات
بروز اتوار6 ربیع الاول ،ناظم شعبہ حفظ وناظرہ مولانا عمار خالد صاحب کی نگرانی میں درجات حفظ وناظرہ کے طلبہ کے امتحانات شروع ہوئے۔
بروز پیر22 فروری جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII میں شعبہ تحفیظ کی آٹھ درس گاہوں کا امتحان جامعہ حسینیہ شہداد پور سے تشریف لائے ہوئے اساتذہ کرام جناب ( بڑے) قاری عبدالرشید صاحب زید مجدہ، قاری محمد جمیل صاحب او رقاری عبدالرحمن صاحب نے لیا۔ بعد ازاں حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم سے ملاقات کے لیے جامعہ فاروقیہ کراچی ( مرکز) بھی تشریف لائے۔
بروز پیر 22 فروری جامعہ فاروقیہ، رفاہ عام، ملیر ہالٹ میں بھی شعبہٴ حفظ کی تمام درس گاہوں کا امتحان شروع ہوا جامعہ فاروقیہ(مرکز) کے استاد مولانا ابو ذر صاحب نے تمام درس گاہوں کا امتحان لیا۔
اجلاس برائے امتحان نصف سنوی
بروز پیر22 فروری دن بارہ بجے تمام اساتذہٴ کرام درجات کتب کا اجلاس بعنوان”امتحان نصف سنوی“ منعقد ہوا، جس میں امتحان کے نظام اور اساتذہٴ کرام کی جملہ ذمہ داریاں طے کی گئیں، اس موقع پر حضرت ناظم اعلیٰ جامعہ نے مفید نصائخ فرمائیں۔
بروز منگل23 فروری بعد نماز مغرب حضرت مولانا مفتی عبدالمجید دین پوری صاحب جامعہ تشریف لائے اور حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کی عیادت فرمائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت فرمائی۔
حضرت ناظم اعلیٰ کا بیان
بروز بدھ9 ربیع الاول بعد نماز عشاء ناظم اعلیٰ جامعہ فاروقیہ کراچی حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عاد ل خان صاحب مدظلہم نے طلبہ کرام سے امتحان کی تیاری کے حوالے سے خصوصی بیان فرمایا۔ جس میں حضرت نے امتحان کی تیاری میں آنے والی صورت حال کا مختلف جہتوں سے جائزہ پیش فرمایااور آخر میں طلبہ کو مفید نصیحتیں فرمائیں۔
حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کا سفر
بروز اتوار13 ربیع الاول حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ ٹنڈوالہ یار، ماتلی، شہداد پور اور ٹنڈوآدم تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ حضرت مولانا خلیل احمد صاحب مدظلہم اور مفتی عمیر عادل صاحب بھی تشریف لے گئے۔
جامعہ میں امتحانات کا آغاز
بروز پیر14 ربیع الاول جامعہ فاروقیہ کراچی، مرکز اور فیزII میں نصف سنوی امتحانات کا آغاز ہوا۔ طلبہ کی کثرت کے پیش نظر جامعہ (مرکز) میں امتحانات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ درجات عالیہ کے امتحانات صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک اور تحتانی درجات کے امتحانات ظہر کے بعد سے عصر کی اذان تک ہو رہے ہیں۔ امتحانات ان شاء الله تعالیٰ پیر8 مارچ کو اختتام پذیر ہوں گے، اور دس یوم کی تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔
حضرت ناظم اعلیٰ کا سفر اسلام آباد
بروز پیر 14 ربیع الاول جامعہ کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان صاحب اسلام آباد تشریف لے گئے وہاں ملک میں 12 ربیع الاول کو پیدا ہونے والی افسو س ناک صورت حال کے حوالے سے مختلف اجلاسوں میں شریک ہوئے پھر اسی حوالے سے حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس کے ساتھ فیصل آباد کا تفصیلی دورہ فرمایا اور مختلف اہم اجلاسوں میں شرکت فرمائی۔جمعرات کو رات گئے کراچی واپسی ہوئی۔
حضرت مولاناپیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب کی آمد
بروز جمعہ5 مارچ18 ربیع الاول پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب بعد نماز جمعہ جامعہ تشریف لائے او رحضرت مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان صاحب مدظلہ سے دفتر جامعہ میں ملاقات فرمائی۔
جامعہ کی گاڑی کو حادثہ
بروز جمعرات6 مارچ17 ربیع الاول بعد ظہر جامعہ کی جیپ کو کورنگی کی طرف سے جامعہ آتے ہوئے حادثہ پیش آیا، ڈرائیور اور مطبخ کے دو ملازم زخمی ہوئے۔ فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ان حضرات کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مغرب کے بعد ناظم جامعہ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب ہسپتال تشریف لے گئے، شہر کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن جناب اطاعت حسین صاحب او رجناب محبوب چھیپا صاحب نے حضرت کا استقبال کیا اور زخمیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، الحمدلله ضروری اور اطمینان علاج کے بعد جامعہ کے ملازمین اسی رات جامعہ منتقل ہو گئے۔

Flag Counter