Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

8 - 49
اِنسانیت آج بھی اُسی دَرْ کی محتاج ہے

اس دنیا میں بہت سے بڑے آدمی پیداہوئے، کسی نے ملکوں کو فتح کیا، کسی نے اپنے وطن کو آزادکرایا اور بام عروج تک پہنچایا، اس فہرست میں بڑے بڑے فلسفی، سائنس داں ، مصلح اور ریفارمر (Reformer) ، سیاست داں اور لیڈر اور ادیب و شاعر ہیں ۔ لیکن ساری دنیا جانتی ہے کہ ان میں سے ہر ایک کا دائرہ محدود تھا، کسی کاصرف ایک مخصوص معاشرہ اور مخصوص عہد تک، ان میں سے کسی کی زندگی ایسی نہیں تھی کہ جو ہمیشہ کے لیے اور سارے عالم کے انسانوں کے لیے نمونہ بن سکے، ان میں ہر فرد کے لیے رہنمائی اور ہدایت کا سامان ہو، اور وہ ہر زمانہ میں قابل عمل ہو۔
اگر کوئی بہت اچھا فاتح تھا تو ظلم سے اس کا دامن پاک نہ تھا، اگر کوئی اچھا مصلح اور معلم اخلاق تھا تو قائدانہ صلاحیت اور اخلاقی جرأت سے محروم تھا، اگر فلسفی تھا تو اخلاق سے بے بہرہ اور انصاف سے دور،


Flag Counter