Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

5 - 49
عرض ناشر

اس عاجز کے لیے نہایت مسرت و خوشی کا موقع ہے کہ والدماجد رحمۃ اللہ علیہ کے مضامینِ سیرت ناظرین کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔ والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے قلم کی بڑی طاقت عطا فرمائی تھی، اور اس طاقت کا اُنھوں نے ہمیشہ اشاعت حق کے لیے استعمال کیا، ان کے طاقتور مضامین نے عالم عربی کو خاص طور سے متأثر کیا، جمال عبد الناصر کے فتنہ کو بے نقاب کرنے میں ’’البعث الإسلامي‘‘ کا خاص کردار رہا ہے، ’’تعمیر حیات‘‘ میں ان کے اداریوں کی گونج عرصہ تک سنائی دیتی رہی، ان کے مجموعۂ مضامین ’’جادۂ فکر وعمل‘‘کو پڑھ کر آج بھی رگوں میں خون گردش کرنے لگتا ہے۔
عرصہ سے خیال تھا کہ ان کے وہ مضامین جو سیرت نبوی        (علی صاحبہا الصلاۃ والسلام) سے متعلق ہیں ، یکجا کرکے شائع کیے جائیں ، اگرچہ یہ مضامین زیادہ نہیں ، مگر جو ہیں وہ بڑے مؤثر اور طاقتور ہیں ، اور اگر دیکھاجائے تو یہ مجموعہ بقامت کہتر بقیمت بہتر کامصداق ہے۔

ا
Flag Counter